سید اعجاز
ترال//وکست بھارت سنکلپ یاترا کے سلسلے میں بلاک ترال اور ڈاڈسرہ میں پروگراموں کا انعقاد بڑے پیما نت پر جاری ہے جہاں سرکاری محکموں کے افسران،ملازمین ،سکولی بچوں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ منگل کو سب ضلع ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں ایک پروگرام منعقد ہوا ہے میں مختلف سرکاری محکموں ،سکولی بچوں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے جانب سے ان کے پاس موجود اسکیموں کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری فراہم کی گئی اورجن لوگوں نے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھایا انہوں نے بھی اپنی کہانیاں یہاں موجود سامعین کو سنائے۔ سکولی بچوں کی جانب سے الگ الگ تفریح اورکلچرل پرپروگرام منعقد کئے جن کو یہاں موجود لوگوں نے زبردست سراہاہے۔ ڈاڈسرہ میںمنعقدہ تقریب میں ڈی ڈی سی ممبرڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترالی ،بھی موجود رہے جنہوں نے اس پروگرام کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری فراہم کی ہے کہ اس طرح کے پروگراموں کو منعقد کرنے کا مقصد کیا ہے۔ جبکہ بی ڈی او ڈاڈسرہ محمد اشرف نے لوگوں کو اس طرح کے پروگراموں میں حصہ لینے کی تاکید کی ہے انہوں نے بہترین پروگرام کے انعقاد پر یہاں موجود لوگوں کی تعریف کی۔ادھر اسی طرح کاے پروگرام پنچائیت حلقہ ماحچھامہ اے اور پنچائیت حلقہ ماحچھہامہ بھی یعنی ناگہ بل میں منعقد کئے جہاں پر بھی لوگوں شاندار انداز میں یہ پروگرام منعقد کئے ہیں جبکہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان پورگراموں میں حصہ لیا ۔ڈاڈسرہ ہائر سکنڈری سکول میں منعقدہ پروگرام میں نظامت کے فرائض الطاف احمد ڈار نے انجام دئے ۔