ساگر فردوس
بارہمولہ، دسمبر، 05: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے زالورہ زینگیر میں پنچایت حلقہ زالورہ کی طرف سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
وزٹنگ آفیسرز جس کی سربراہی لیکچر غلام احمد، لیکچر نگہت نزیر کے ساتھ وائز بی ڈی سی غلام احمد لون، سرپنچ زالورہ غلام محمد اور انچارج پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول زالورہ غلام نبی نے کی وین (arrival of the Van) آمد کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر محکمہ تعلیم، باغبانی، زراعت، صحت، جنگلات، آئی سی ڈی ایس، فشریز، پی آر آیز، لائن ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ مقامی لوگوں اور اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف محکموں نے مختلف سرکاری اسکیموں اور ان کی کامیابیوں سے آگاہی کے لیے اپنے اسٹال لگائے۔
تقریب کا انعقاد دو مختلف مقامات پر جی ایچ ایس ایس زالورہ اور گورنمنٹ مڈل اسکول زالورہ میں کیا گیا جس میں دونوں اسکولوں کے علاوہ باقی اسکولوں سی آے ہوئے طلباء نے ثقافتی تقریبات بشمول کشمیری رؤف، غزلیں اور رقصوں کو پیش کیا۔
اس دوران معززین نے عوام تک رسائی کے پروگرام کا وکست بھارت سنکلپ یاترا کے بارے میں مختصر تعارف پیش کیا۔
مزید برآں، لیکچرر غلام آحمد,لیکچرر نگہت نذیر کی سربراہی میں وزٹنگ افسران نے وایز بی ڈی تجر غلام آحمد لون اور پرنسپل جی ایچ ایس ایس زالورہ, جی این کے ہمراہ لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اور تمام سہولیات کا خود جائزہ لیا اور کہا کہ ہم دیکھ کر مطمئن ہوے۔