سرینگر: شہر سرینگر میں دو روز سے جاری سکائی چمپئن شپ جمعرات کو اختتام پزیر ہوئی، جس دوران کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایک عہدیدار کے مطابق بدھ اور جمعرات کو مزکورہ چمپئن شپ میں تقریباً 214 کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بابا فردوس، چیف کشمیر سیوا سنگ بطور مہمان خصوصی، جبکہ عادل احمد بٹ، چیئرمین DCode بطور مہمان زی وقار موجود رہے۔ عہدیدار کے مطابق چمپئن شپ میں بسم الله کلب نائد کدل سرینگر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹرافی اپنے نام کر لی، جبکہ بطول میموریل انسٹیچیوٹ نوا کدل سرینگر کی ٹیم ‘رننر اپ’ رہی۔