- سرینگر / اکتوبر میں سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ملی ٹنٹوں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے پولیس انسپکٹر ایمز نئی دلی میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔ نمائندے کے مطابق سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں ملی ٹنٹ حملے میں زخمی پولیس انسپکٹر ایمز نئی دلی میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔خیال رہے کہ پولیس انسپکٹر مسرور احمد وانی ساکنہ عیدگاہ سرینگر پر نا معلوم مسلح بندوق برداروں نے 29 اکتوبر کے روز اس وقت نزدیک سے گولیاں چلائی جب وہ عید گاہ میں کرکٹ کھیل رہا تھا ۔ گولیاں لگنے کے بعد پولیس انسپکٹر خون میںلت پت وہیں گر پڑا جس کے بعد اس کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس انسپکٹر سرینگر کے صدر اسپتال اور بعد میں پارس اسپتا ل میںزیر علاج رہنے کے بعد انہیںکچھ دن قبل ہوائی جہاز کے ذریعے نئی دلی کے ایمز اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جمعرات کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توٹ بیٹھا ۔ خاندانی ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس انسپکٹر مسرور احمد کو ایک دن قبل ہی نئی دہلی کے ایمز اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے جمعرات کی صبح زندگی کی آخری سانس لی ۔ ادھر پولیس انسپکٹر کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی ان کے آبائی علاقے میں پھر سے صف ماتم بچھ گئیں جبکہ وہاں رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملیں ۔