سری نگر دسمبر , وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں زوجیلا پاس ایک المانک سڑک حادثے میںگاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں یہاں گاڑی سوار5افراد لقمہ اجل بن گئے ۔یہ مزکورہ علاقے میں تین روز کے دوران دوسرا حادثہ ہے جس میں10افراد لقمہ اجل بن گئے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق جمعرات کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں زوجیلا پاس پر ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 5 افراد کے ہلاک ہوئے ۔ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ واقعے میں4 افراد کے ہلاک ہوئے ہے۔خیال رہے علاے میں گزشتہ دنوں بھی ایک حادثہ ہوا ہے جس میں 4غیر مقامی سیاح لقمہ اجل بن گئے تھے۔علاقے کے مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔