سری نگ6 دسمبر ,کے این ایس شملہ سڑک حادثے میں جنوبی کشمیر کے کولگام کی ایک دور افتادہ گوجر بستی والٹنگو ناڈ سے تعلق رکھنے والے 6نوجوان مزدورں کی لاشیں منگل کی شام کو دیر گئے اپنے آبائی گاﺅں پہنچائے گئے ہیں جس دوران علاقے میں قیامت صغری بپا ہوئی ۔اس دوران جموں و کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکٹر محمد یاسین پسوال نے بھی علاقہ کا دورہ کر نے کے بعد کے این ایس کو بتایا یہ علاقہ مالی اعتبار سے انتہائی پسماندہ ہے سرکار کو چاہے کہ متاثرین کے لواحقین کو بھر پور امداد فراہم کیا جائے ۔خیال رہے گزشتہ روز شملہ میں مزدورں سے بھرا ایک لوڈ کرئیر حادثے کا شکار ہوا ہے جس میں قریباً10مزدر سوار تھے جن میں6مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ 4دیگر زدید زخمی ہوئے ہیں جو ہسپتال میں زیر اعلاج ہے ۔مہلوکین میں گلزار احمد دیدڈ،طالب علم ،فرید احمد دیدڈ،مشتاق احمد دیدڈ غلام حسین گورسی ،شبیر احمد شامل ہیں ۔منگل کی شام جب ان نوجوانوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو یہاں پورے علاقے میں قیامت صغری بر بائی ہوئی جبکہ یہاں پہلے ہی6قبروں کو تیار رکھا گیا تھا جموںو کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکٹری نے دورے کے بعد کشمیر نیوز سروس کو بتایا یہ علااہ مالی اعتبار سے انتہائی پسماندہ ہے انہوں نے بتایا یہاں پہلے بھی ایک بار برفانی طوفان سے بڑے پیمانے پر مالی و جانی نقصان سے لوگوں کو دوچار ہونا پڑا ۔انہوں نے مرکزی و جموںو کشمیر سرکار خاص کر ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ مہکولین کوفوری معاوضہ فراہم کیا جائے۔