سری نگر/ 02فروری2024ئصوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے شب معراج او راس کے بعد جمعہ کی تقریب سعید کے سلسلے میں اہم مذہبی مقامات پر اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام شہری سہولیات بشمول پینے کے پانی، بجلی، طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ درگاہوں، خانقاہوں،مساجدبالخصوص آثارِشریف حضرت بل، آثارِشریف کلاشپورہ، جناب صاحب صورہ ، زیارت شریف کعبہ مرگ ،زیارت شریف خرم اننت ناگ ، زیارفت شریف مکہامہ ،زیارت احم شریف بانڈی پورہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیںجہاں شب معراج کی رات کو نماز ادا کرنے کے لئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔







