سرینگر 3 اپریل وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں بدھ کے روز ایک خونخوار تیندوا نمودار ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی ہے ۔اس دوران محکمہ وائلڈ لائف بھی بھر وقت پہنچ گیا اور تیندوے کو قابوکرنے کی کوشش کی ہے جس دوران یہاں 2خواتین اور محکمہ وائلڈ لائف کے3ملازمین سمیت 5افراد زخمی ہوئے کشمیر نیوز سروس کے مطابق میر محلہ فتح پور گاندربل میں تیندوے کے حملے میں دو خواتین اور محکمہ وائلڈ لائف کے تین اہلکاروں سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ تاہم تیندوے کو حکام نے زندہ پکڑ لیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے علاقے میں ایک چیتے کو گھومتے ہوئے دیکھا اور متعلقہ محکمے کو اطلاع دی، جس کے بعد بڑے پیمانے پر شکار شروع کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران تیندوے کے حملے میں وائلڈ لائف اہلکاروں سمیت دو خواتین زخمی ہو گئیں۔اس دوران گاﺅں میں تیندوے کی موجودگی کی وجہ سے پوری بستی میں افرا تفری پھیل گئی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوئے ۔تاہم وائلڈ لائف آنے کے بعد کچھ مقامی لوگ بھی گھروں سے باہر اور ان کی مدد کی ۔انہوں نے کہا کہ سخت کوششوں کے بعد تیندوے کو وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے زندہ پکڑ لیا۔دریں اثنا، زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے گزشتہ دنوں کشمیر کے ہی ضلع بڈگام میں تیندوے نے ایک 2بچیوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ بعد میں اس آدم خور تیندوے کو انتظامیہ کی اجازت کے بعد ہلاک کیا گیا۔