سری نگر :۴۱ ،مئی: : ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں مارے گئے ایک غیر مقامی باشندے کی تحقیقات کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے 11مقامات پر چھاپے مارے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے منگل کو جنوبی کشمیر کے تین اضلاع اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں میں11 مقامات پر تلاشی لی۔ایک بیان میں ایس آئی اے نے کہا کہ یہ تلاشیاں17 اپریل 2024 کو جبلی پوٹا، بجبہاڑہ میں غیر مقامی گلی فروش راجہ ساہ کے قتل سے متعلق پی ایس بجبہاڑہ کے کیس ایف آئی آر نمبر 87/2024 کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی گئیں،تاکہ اس قتل کے پیچھے کسی بڑی مجرمانہ سازش کا پتہ لگایا جاسکے ۔ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کے ترجمان نے مزید کہا کہ تلاشی کے دوران کیس میں مختلف مضامین بشمول موبائل فون، الیکٹرانک آلات اور جاری تفتیش سے متعلقہ دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں جن کا مقدمہ کی تفتیش کے دوران فرانزک جانچ پڑتال اور تجزیہ کیا جائے گا۔ترجمان نے کہاکہ ایس آئی اے کی جانب سے یہ کارروائی جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کی گئی جہاں 11 مقامات پر تلاشی لی گئی۔ اننت ناگ ضلع میں ایس آئی اے نے حسن پورہ، جبلی پورہ، اروانی لکٹی پورہ میں چھاپے مارے گئے۔ یہ تلاشی کارروائی خصوصی عدالت کے جاری کردہ سرچ وارنٹ کی پیروی میں کی جا رہی ہے، یہ مقدمہ شروع میں بجبہاڑہ پولیس نے درج کیا تھا اور بعد میں اسے مزید تحقیقات کے لیے ایس آئی اے کشمیر کو منتقل کر دیا گیا تھا۔