ایک اہم پیش رفت میں، کالعدم جماعت اسلامی کشمیر نے بدھ کو کہا کہ اگر مرکز اس پر سے پابندی ہٹاتا ہے تو وہ انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا پہلے حالات خراب تھے اور جن لوگوں کے پاس بندوق تھیں وہ لوگوں کو ووٹ نہ دالنے کے لئے کہہ رہے تھے اور یہی وجہ ہے اکثر لوگ ووٹ نہیں ڈالتے تھے کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے 2019 میں جی ای آئی پر پابندی عائد کی تھی، آرٹیکل 370کے رول بیک کے بعد، تنظیم کو "قوم مخالف” قرار دیا تھا۔ بدھ کے روز میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے پینل کے سربراہ غلام قادر وانی، گسو، پلوامہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اراکین نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالا۔وانی کو 13 مئی کو سری نگر لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔وانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم اس سال ستمبر میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں الیکشن لڑنے کی کوشش کریں گے،