میر ارشد
اننت ناگ//جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر بجلی غلام حسن بٹ کی24ویں برسی بد کے روز منائی گئی ہے جس دوران انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگارکے مطابق بدھ یہاں منڈی پورہ ڈور ومیںمرحوم کے آبا ئی گاﺅں میں انجام دی گئی ہے جس دوران مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ دعائیہ مجلس میںکانسچوونسی ڈور اور کوکر ناگ کے انچارج سید تو قیر،چودھری ظفرجوئنٹ سیکٹری سوتھ زون علی محمد وانی،اور ان کے فرزندایڈوکیٹ نشٹر حسین بٹ کے علاوہ باقی لوگوں کی اچھی تعداد موجود تھے۔افراد خانہ کے مطابق مرحوم آج ہی کے دن سال 2000ءمیںایک آئی بلاسٹ میں جاں بحق ہوئے ہیں ۔