سرینگر وسطی کشمیرکے ضلع بڈگام میں منگل کو تیندوا پھر ایک بار نمودار ہوا ہے جس نے6افراد پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں پھر ایک بار خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق نصر اللہ پورہ بڈگام میں بدھ کے روز ایک کھیت میں اچانک ایک تیندوا نمودار ہوا ہے جس نے یہاں کھیت میں موجود 6لوگوں پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا ہے ۔اس دوران واقعے کے ساتھ یہاں نذدیکی بستی کے لوگ کھیت میں پہنچے اور یہاں تمام زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں سے بعد میںڈاکڑوں نے دانش احمد نامی ایک نوجوان کو مزید ع؛اج معالجے کے لئے سرینگر منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے6افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔خیال رہے بڈگام کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران کچھ بچوں پر حملہ کر کے انہیں مارا جبکہ ایک آدم خود تیندے کو ہلاک بھی کیا گیا ہے ۔دستیاب اعداد شمار کے مطابق ضلع میں گزشتہ چند سال کے دوران اس طرح کے حملوں میں کئی انسانی جانیںتلف ہوئے۔