سرینگر:۱۴؍مئی
سرینگر کے مصروف ترین بازار ڈلگیٹ میں منگل کی شام دیر گئے آپسی تصادم کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سری نگر کے علاقے ڈل گیٹ میں دو پھل فروشوں کے درمیان کسی بات کو لیکر جھگڑا شروع ہوا جس کا نتیجہ اس قدر سنگین نکلا کہ علاقے میں خوف طاری ہوا اورسُو سنسنی کاماحول بپا ہوا۔جھڑپ کے حوالے سے پولیس نے ایک سماجی ویب سائٹ ایکش (x) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ڈل گیٹ کے علاقے میں دو پھل فروشوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں ہلال احمد شیرا ولد ریاض شیرا ر ساکن ٹینگ پورہ اور بلال گوروساکنہ بمنہ کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی۔ اس دوران ہلال احمد نے بلال گورو کو چھرا گھونپ دیا جس کے بعد وہ خون میں لت پت گر پڑا۔ اگرچہ اسے فوری طور پرہسپتال پہنچایاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ اس دلخراش واقعہ کے بعد پورے مارکیٹ میں سنسنی پھیل گئی ۔ واقعہ کے سلسلے میںپولیس اسٹیشن رام منشی باغ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 70/2024 زیر دفعہ 302 آئی پی سی درج کیاگیاہے۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔