سری نگر پولیس نے ایک خاتون سے چوری شدہ 23 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی ہے جسے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے تھانہ صدر میں ایک کیس درج کی گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک ترجمان نے X پر ایک پوسٹ میں کہا، "سرینگر پولیس نے نصرت نثاردختر نثار احمد کچھے ساکن بارسواونتی پورہ سے چرائے گئے 2346000روپے کی مسروقہ رقم برآمد کی ہے“مقدمہ ایف آئی آر نمبر 69/2024زیر 454,380 آئی پی سی پی ایس صدر میں درج ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے،”