منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: فاروق عبداللہ

by Srinagar Mail
11/02/2022
A A
جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: فاروق عبداللہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوک سبھا میں بجٹ پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بھی بے روزگاری کا بڑھتا ہوا مسئلہ اْجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ہماری نوجوان نسل ذہنی تنا? کے شکار ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء￿ کی قیمتیں آسمان پر ہیں اور یہ قیمتیں پانچ ریاستوں کے انتخابات کے بعد اور بھی بڑھ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پہاڑیوں میں رہنے والوں کے لئے یہ مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ کھانا ٹرکوں کے ذریعے لایا جاتا ہے اور ایندھن کی بلند قیمتیں اس میں اضافہ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ ایندھن پر ٹیکس کم کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو راحت پہنچ سکے۔کووڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری نے لوگوں کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے اور منریگااسکیم کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت گزشتہ برسوں میں منریگا کے لئے مختص فنڈز کو کم کر رہی ہے۔جموں وکشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹنلوں، سڑکوں اور بجلی کے منصوبوں جیسے کاموں کے لئے سب سے کم ملازمین کشمیر سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں زیر تعمیر پروجیکٹوں میں مقامی لوگوں کو روزگار مہیا نہیں کیا جارہاہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس پہلو پر غور کرے اور مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کو یقینی بنائے۔سیاحت سے جڑے طبقوں اور سیب کے کاشتکاروں کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ سیب کے کاشتکار ناخوش ہیں کیونکہ ایران اور دیگر جگہوں سے بغیر ٹیکس کے سیب بردآمد کئے جا رہے ہیں، اور اس کے نتیجے میں کشمیر کے سیب کے کاشتکار متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے سیب گوداموں اور کولڈ سٹوروں میں سڑ رہ گئے ہیں۔سیاحت کے بارے میں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس شعبے کو ایک صنعت سمجھے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت سے جڑے ہوٹل مالکان، شکارا والے، ٹیکسی ڈرائیور اور دیگران کو لوگ مشکلات کے شکار ہیں۔بارڈر بٹالین میں ملازمت کے لئے 2019 میں منعقد ہونے والے ٹیسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اْمیدواروں نے امتحان دیا اور وہ اب بھی ملازمت کے منتظر ہیں۔لیکن حکومت نے یہ عمل منسوخ کرکے نئے سرے سے بھرتی عمل شروع کررہے ہیں کیونکہ حکمران اب اس میں ریاست سے باہر کے لوگوں کو ملازمت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیوشمان گولڈن کارڈ ہیلتھ انشورنس کا اعزاز نہیں دیا جا رہا ہے اور انہوں نے ایک غریب آدمی کی مثال پیش کی جسے سرجری کے لئے سری نگر میں داخل ہونا پڑا اور اسے بتایا گیا کہ کارڈ کا اعزاز نہیں ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈاکٹر جتیندر نے راجیہ سبھا کو انتظامیہ میں لیٹرل انٹری تقرریوں کے بارے جانکار دی

Next Post

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

حجاب : مسلم خواتین کا آئینی حق

آبگاہوں کی صفائی اورتحفظ،حکومت کی کوششیں قابل سراہنا

بخیل سرمایہ داروں کا آخرت میں کیا انجام ہوگا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail