سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں درجہ حرات میںاضافے کے ساتھ ہی محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور آر ایند بی کی جانب سے مختلف علاقوں کے رابط سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام برابر جاری ہے ۔اس دوران کچھ ایسی رابط سڑکوں پر دونوں محکموں کی جانب سے میکڈم بچھایا گیا ہے جو لوگوں کا برسوں سے ایک خواب تھا۔محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے ترال کے کوٹ14کلو میٹر سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام تقریباً مکمل ہوا ہے جبکہ ترال بٹنور سڑک پر تعمیری کام جاری ہے ۔اسی طر ح محکمہ آر اینڈ بی نے ماحچھہامہ زاری ہاڑ سڑک ،بٹہ گنڈ گامراج سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام مکمل کیا ۔چیوہ اولر ماحچھہامہ سڑک پر بھی آر اینڈ بی کی جانب سے تار کول بچھایا جا رہے ۔ ادھر ترال کے آری پل تحصیل میں ستورہ ہسپتال سے حاجن سڑک تک لنک روڑ پر میکڈم بچھایا گیا ہے ۔ ساری صورتحال کی وجہ سے ترال کی وسیع آبادی کو راحت نصیب ہوئی ۔ فاروق احمد نامی ایک شہری نے بتایا سرکار نے جن سڑکوں پر ترال میںمیکڈم اس سال بچھایا ان سڑکوں کو تعمیر کرنا لوگوں کے دیرنہ مطالبات تھے ۔ انہوں نے بتایا ترال کے کوٹ14.5کلو میٹر روڑجو ترال کو سرینگر جموں شاہراہ سے ہوتے ہوئے اننت ناگ ضلع کے ساتھ ملاتا ہے کو پی ایم جی ایس وائی کے تحت کروڑوں روپے سے تعمیر کیا ہے اور اس سڑک پر بھی میکڈم بچھایا گیا ہے جوترال کے ،لوگوں کا ایک پرانہ مطالبہ تھا ۔ادھر زاری ہاڑ ترال کی آبادی نے سرکارکا شکریہ ادا کیا ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی نے سال رواں میں ہی ایک رابط سڑک کا تعمیری کام مکمل کرنے کے بعد سڑک پر میکڈم بچھایا ہے جس کی وجہ سے اس دور افتادہ علاقے کے لوگوں کو دہائیوں سے درپیش مشکلات کا ازالہ ہوا ۔ اسی طرح سے چیوہ الر ماحچھہامہ سڑک کو محکمہ آر اینڈ بی نے تعمیر کیا جس پر میکڈم بچھانے کا کام جاری ہے ۔ادھر ترال گامراج بٹہ گنڈ سڑک پر بھی میکڈم بچھایا گیا ہے جس پر لوگوں نے نے زبردست خوشی اور اطمنان کا اظہار کیا انہوں نے بتایا یہ سٹرک انتہائی اہمیت کے حامل تھی اور سرکاری نے سڑک کی اہمیت اور عوام کی مجبوری کو دیکھ عوامی امنگوں کے مطابق ہی سڑک کو تعمیر کیا ہے ۔ادھر ستورہ میں بھی لنک روڑوں پر میکڈم بچھانے کا کام جاری ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے پی ایم جی ایس وائی کے تحت ترال میں درجنوں رابط سڑکوں کو تعمیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آزادی کے بعد پہلی بار لوگوں کوگھروں تک بہتررابط سڑکوں پر چلنا نصیب ہوا ۔