سری نگر/15 جولائی2024ئسیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے آج جموں کے متعدد اَضلاع میں محکمانہ سکیموں کا پہلی سہ ماہی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اِس سے قبل بارہمولہ، شوپیاں، کولگام اور کپواڑہ میں کئے گئے جائزوں کے بعد راجوری، ریاسی، پونچھ اور سانبہ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اِندو کنول چب، ڈائریکٹرمحکمہ دیہی ترقی جموں ممتاز علی، ڈائریکٹر فائنانس عمر خان، ڈائریکٹر پنچایتی راج شیام لال، سی اِی او او آئی ڈبلیو ایم پی رجنیش کمار، سی او او حمایت رجنیش گپتا،جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کمل کمار شرما، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج وسیم راجا اور ان اَضلاع کے اے سی ڈیز ، اے سی پیزاور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ یو ٹی کیپکس بجٹ، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر اِی جی اے)، پردھان منتری آواس یوجنا۔گرامین (پی ایم اے وائی۔جی)، نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (این آر ایل ایم)، اِنٹگریٹیڈ واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام (آئی ڈبلیو ایم پی)، راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) اور حمایت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں پنچایت گھروں کی صورتحال، کامن سروس سینٹروں ، ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈِی ڈِی سی) اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈِی سی) کی عمارتوں کی ترقی کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری موصوف نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ (اے سی ڈِی) اور اسسٹنٹ کمشنر پنچایت (اے سی پیز) کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اُنہیں مختلف سکیموں کے لئے مقرر کردہ اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔
ڈاکٹر شاہداِقبال چودھری نے گزشتہ میٹنگوںمیں لئے گئے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد اور فالو اَپ کی اہمیت پر زور دیا۔