سری نگر، 16 جولائی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ ضلع میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جاںبحق جوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سوشل میڈیاپلیٹ ارم Xپر ایک پوسٹ میں منوج سنہا نے کہامیں”میں ڈوڈہ میں فوجی جوانوں اور جے کے پی کے اہلکاروں پر بزدلانہ حملے سے کافی رنجیدہ ہوں اور ان بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںجنہوں نے ہماری قوم کی حفاظت کے لیے عظیم قربانیاں دیں‘ ۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے ارکان سے میری گہری تعزیت ہے۔ایل جی نے کہا کہ ہم اپنے فوجیوں کی موت کا بدلہ لیں گے اور دہشت گردوں اور ان کے اعانت کاروں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔منوج سنہا نے کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوں اور ہمیں درست معلومات فراہم کریں تاکہ ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو تیز کر سکیں اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کوتہس نہس سکیں۔