کولگام/18 جولائی2024ئ
ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اَطہر عامر خان نے ضلع میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں منی سیکرٹریٹ میں محکمہ جل شکتی کے متعلقہ اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں جل جیون مشن کے تحت کئے جارہے کاموں کی طبعی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ایگزیکٹیو اِنجینئر نے میٹنگ کو تمام کاموں کی تفصیلی جانکاری دی ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جل جیون مشن کے تحت ضلع میں کل 143 سکیمیں ہیں جن میں 213 کام شامل ہیں جن میں سے کئی کام پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔
تمام گھرانوں کا احاطہ کرنے کے مقصد سے ایک فلیگ شپ پروگرام کے طور پر جل جیون مشن (جے جے ایم) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی طرف سے اَپنے متعلقہ علاقوں میں جے جے ایم کے کاموں کی آسانی سے انجام دہی کو یقینی بنانے کے لئے تال میل سے کام کریں۔
میٹنگ میں چند منصوبوں کی جلد تکمیل میں رُکاوٹ بننے والے مختلف مسائل اور رُکاوٹوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ جل جیون مشن کے تحت بروقت تکمیل اور ہدف کے حصول کو یقینی بنائیں۔