اننت ناگ/18 جولائی2024ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ’ہر بہ’کے موقعہ پر ماتا سدھ لکشمی استھاپن لوک بھون اننت ناگ میں حاضری دی۔اُنہوں نے سب کی فلاح و بہبود اور جموں وکشمیر کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے پراتھنا کی۔لیفٹیننٹ گورنرنے آشدھ شکلا پکشا دوادشی کے موقعہ پر تیرتھ راج سدھ لکشمی پیٹھ ٹرسٹ کے منعقدہ مہا یگیہ میں بھی عقیدتمندوں کے ساتھ شرکت کی۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے سماج کے تمام طبقوں کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ قدیم شرائین اور مذہبی اہمیت کے مقامات کے تحفظ کے لئے اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں۔لیفٹیننٹ گورنرنے جموں و کشمیر میںیاتریوں کے لئے سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنراننت ناگ سیّد فخرالدین حامد،، تیرتھ راج سدھ لکشمی پیٹھ ٹرسٹ کے ممبران اور عقیدتمند بڑی تعداد میں موجود تھے۔