سرینگر16 اگست : جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں ایک دلدوز حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2اساتذہ لقمہ اجل بن گئے ۔اس واقعے کے بعد علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا ہے جبکہ پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق لار گام شوپیان نامی گاﺅں میں جمعہ کے روز ایک تیز رفتار گاڑی نے مخالف سمت سے آرہے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار2اساتذہ شدید زخمی ہوئے ۔اس دوران لوگوں نے خون میں لت پت دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم دونوں بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ہیں ۔ نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں کی شناخت ریاض احمد ڈار ولدمحمد ابراہیم ڈار ساکن کلدان شوپیان اور سجاد احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن نیو کالونی لارگام شوپیان کے طور کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے جب دونو کی نعشیں آبائی گاﺅں میں پہنچ گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔