سرینگرکے این ایسجموں و کشمیرمیں 87لاکھ سے ووٹران کے لئے یوٹی میں11838پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے ۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران جموں و کشمیر87لاکھ سے ووٹران اپنے رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔انہوں نے بتایا اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا20اگست کو ووٹران کا لسٹ جاری کریں گے ۔ کمشنر نے بتایا کہ ووٹران کے لئے تمام اسمبلی حلقوں میں 11838پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا اس جموہری تہوار کو جشن کے طور منایا جاتا ہے جس کے لئے جسمانی طور خاص طور پر افراد کے پولنگ مراکز پر تمام سہولیات کو بہم رکھا جائے گا تاکہ ان جسمانی طورخاص افراد کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑتے۔راجو کمار نے بتایا ماڈل پولنگ مراکز بھی قائم کئے جائیں گے ۔