جمعہ, جون ۲۷, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

چیف جسٹس نے ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں این ڈی پی ایس کا اِفتتاح کیا

by Srinagar Mail
17/10/2024
A A
چیف جسٹس نے ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں این ڈی پی ایس کا اِفتتاح کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/17 اکتوبر2024ئچیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور سرپرست جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس تاشی ربستن نے آج ڈِسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سری نگر میں نئے سپیشل جج این ڈی پی ایس کورٹ کا اِفتتاح کیا۔ پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج جعفر حسین بیگ اور ڈِسٹرکٹ کورٹ سری نگر کے دیگر عدالتی افسران نے چیف جسٹس کا شاندار اور والہانہ اِستقبال کیا۔ چیف جسٹس نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم سمیت رجسٹری افسران،چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل سری نگر عبدالباری اور ڈِسٹرکٹ کورٹ سری نگر کے دیگر عدالتی اَفسران کی موجودگی میں اس سہولیت کا افتتاح کیا۔چیف جسٹس نے سینٹرل جیل کوٹ بھلوال، سینٹرل جیل آگرہ اور ضلع جیل پونچھ میں درج این ڈی پی ایس مقدمات میں زیر سماعت قیدیوں سے بذریعہ ورچوئل موڈ بات چیت کی اور ان کے مقدمات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سری نگرکو ہدایت دی کہ ضرورت مندوں کو مفت لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل فراہم کیا جائے۔
اُنہوں نے اِفتتاح کے بعد جوڈیشل افسران اور بار کے ممبران کے ساتھ نتیجہ خیز اِستفساری گفتگو کی۔ بات چیت کے دوران ضلع میں قانونی بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کلیدی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اِس سیشن نے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے، اِنصاف کی کارکردگی اور رَسائی کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی تلاش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔تقریب کا اِختتام ڈِسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سری نگر کی جانب سے کشمیر کنسرن (این جی او) کے اشتراک سے شجرکاری مہم کے ساتھ ہوا جو پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سری نگرجعفر حسین بیگ کی رہنمائی میں اور ڈی ایل ایس اے سری نگر کی سب جج و سیکرٹری محترمہ نصرت علی حکاک کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔
جسٹس تاشی ربستن نے پہلا پودا لگایا اور شجرکاری مہم میں چیئرمین ڈی ایل ایس اے سری نگر جعفر حسین بیگ اور دیگر عدالتی افسران سمیت تمام معززین نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور ماحولیات کے تئیں اِجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دیا۔چیف جسٹس تاشی ربستن نے سب کے لئے مضبوط اور قابل رسائی نظام انصاف کو یقینی بنانے کے لئے قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے عدلیہ، بار اور کمیونٹی کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ قانونی خدمات معاشرے کے ہر کونے تک پہنچیں۔یہ تقریب تمام شہریوں کو مو¿ثر اور قابل رسائی اِنصاف فراہم کرنے کے لئے عدلیہ کے عزم کا ثبوت ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کابینہ کے عہدوں پر فائز نہ ہونے کے باوجود کانگریس پارٹی حکومت کا اٹوٹ حصہ ہے۔۔ طارق حمید قرہ

Next Post

چیف سیکرٹری نے پولو ویو میں تین روزہ ’کشمیر مراتھن ایکسپو‘ کا اِفتتاح کیا

Related Posts

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

محبوب مفتی، 3 سابق ایم ایل اے کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا حکم

ایرانی عوام،فوج اور قیادت کو سلام پیش کرتی ہوں :محبوبہ مفتی

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

Next Post
چیف سیکرٹری نے پولو ویو میں تین روزہ ’کشمیر مراتھن ایکسپو‘ کا اِفتتاح کیا

چیف سیکرٹری نے پولو ویو میں تین روزہ ’کشمیر مراتھن ایکسپو‘ کا اِفتتاح کیا

ممبر پارلیمنٹ اِنجینئر رشید نے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں جل شکتی محکمہ کے کاموں کا جائزہ لیا

ممبر پارلیمنٹ اِنجینئر رشید نے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں جل شکتی محکمہ کے کاموں کا جائزہ لیا

عمر عبداللہ جموں کشمیر یوٹی کے پہلے وزیراعلیٰ بنے، آج لیا عہدے کا حلف

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آگ سے تباہ شدہ مروہ کشتواڑ کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail