سید اعجاز
ترال // ترال کے ڑٹھسونہ نامی گاﺅں سے تعلق رکھنے والے معروف استادحاجی منظور احمد راتھرمحمد نوکری سے سبکدوش ہوئے ۔اس سلسلے میںبدھ کے روزگورنمنٹ ہائی سکول رٹھسونہ کے احاطے میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ،ٹریڈ یونین لیڈران ،سکولی بچوں ،مختلف سماجی دینی ،علمی اور ادابی شخصیات نے شرکت کی ۔منعقدہ تقریب میںتمام مقررین نے یک زبان ہو کر حاجی منظور احمد کے علمی خدامات کو سراہاجو انہوں نے سرکاری سکول میں رہ کر انجام دئے۔مزکورہ استاد نے علاقے کے سرکاری تعلیمی اداروں کا نقشہ بدل کر ان تعلیمی اداروںمیں بچوں کے اندارج میں زبردست اضافہ کیا جو ضلع میں ایک مثال کے طور پر آج بھی یاد کیا جاتا ہے ۔ مزکورہ استاد نے اپنے بچوں کوبھی اسی سرکاری سکول میں داخل کیا جہاں گاﺅں کے باقی بچے زیر تعلیم تھے۔قابل ذکر بات یہ ہے ان کے زیر نگاہ بچوں میں کئی بچوں نے نیٹ کے امتحان میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔مقامی زی عزت شہریوں نے بتایا کہ ماسٹر حاجی منظور احمد ایک ایسے استاد ہیں جو نہ صرف بچوں کو تعلیمی کے نور سے منور کرتے تھے بلکہ غریب غربات بچوں کو مشکل وقت میں مالی معاونت کے ساتھ ساتھ انہیں حوصلہ افزائی کے لئے پیش پیش رہتے تھے ۔یہی وجہ ہے آج ان کے حق میں جو الودعیٰ تقریب منعقد ہوئی اس میں ماسٹر منظور احمدکا نام سبھی لوگوں احترام کے ساتھ لیا۔اور آخر پر انہیں اشک بھری آنکھوں سے رخصت کیا ۔