منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی سربراہی والی 15روز پرانی منتخب حکومت کا ایک انتہائی اہم اقدام

کشمیر کے اسکولوں کےلئے نومبر،دسمبر کا تعلیمی سیشن بحال رواں سال9یں جماعت تک،10اور12کلاس کیلئے اگلے سال:وزیرتعلیم سکینہ ایتو

by Srinagar Mail
30/10/2024
A A
عوام کی اُمنگوں کو پورا کرنے کیلئے تمام ہسپتالوں میں صحت سہولیات کو اَپ گریڈ کو یقینی بنایا جائے۔سکینہ مسعود اِیتوکی اَفسران کو ہدایت
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۰۳، اکتوبر: : وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی سربراہی والی منتخب حکومت نے ایک اہم اقدام کے بطور کشمیر کے اسکولوں کےلئے نومبر،دسمبر کے تعلیمی سیشن کو بحال کرنے کااعلان کیا ،جسکے تحت رواں سال اول سے نویں جماعت تک کے طلبہ کے سالانہ امتحانات اکتوبر2024میں ہونگے ۔تاہم 10اور12کلاس کیلئے نومبر سیشن کو اگلے سال بحال کیاجائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر کی زیرقیادت انتظامیہ کی جانب سے 2022سے رائج یکساں تعلیمی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے، جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کو کشمیر کے اسکولوں کےلئے9ویں جماعت تک تعلیمی سیشن بحال کرنے کا اعلان کیا۔وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ تعلیمی سیشن کو اس سال سے نومبر تا دسمبر9ویں جماعت تک بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ابھی کے لئے، ہم تعلیمی سیشن کو نومبر،دسمبر میں 9ویں جماعت تک بحال کریں گے۔جبکہ بقول وزیرتعلیم دسویں سے بارہویں کے طلباءکےلئے اگلے سال سے تعلیمی سیشن(نومبر،دسمبر) بحال کر دیا جائے گا۔وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پرایک پوسٹ میں کہا کہ میں فوری فیصلہ لینے پر وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا شکریہ اداکرتی ہوں،کیونکہ2سال سے روبہ عمل یکساں تعلیمی کلینڈر طلاب،اساتذہ اور والدین کیلئے پریشان کن تھا۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے 2022 میں لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں جموں اور کشمیر دونوں ڈویڑنوں کےلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم اور باقی ملک کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ یکساں تعلیمی کیلنڈر کے نفاذ کے احکامات جاری کیے تھے،اور پھر2022-23تعلیم سیشن پرعمل درآمد شروع کیاگیاتھا۔تعلیمی سیشن کو نومبر ،دسمبر کے بجائے مارچ کئے جانے کیخلاف طلبہ کے والدین ،عام لوگوں اور نجی اسکولوں کے مالکان اور تعلیمی ماہرین نے بھی آوازبلندکی تھی ،اور یہ دلیل دی جارہی تھی کہ مارچ میں امتحانات اورتعلیمی سیشن ہونے کی وجہ سے دسمبرمیں سرمائی تعطیلات ہونے کے بعد کشمیرکے زیرتعلیم طلباءاور طالبات کا وقت ضائع ہوجاتاہے اورخاص کر بارہویں جماعت کے اُن ہزاروں طلباءاور طالبات کی مسابقتی امتحانات کی تیاری متاثر ہوجاتی ہے ،جو مختلف نوعیت کے پیشہ ورانہ کورسزکیلئے ہونے والے مسابقتی امتحانات میں شامل ہوتے ہیں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ترال کے معروف استاد حاجی منظور احمد نوکری سے سبکدوش

Next Post

 براہ راست کوٹے کے تحت 10+2 لیکچررز کی 575 خالی آسامیوں کے بھرتی عمل کو ہری جھنڈی

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post

 براہ راست کوٹے کے تحت 10+2 لیکچررز کی 575 خالی آسامیوں کے بھرتی عمل کو ہری جھنڈی

ترال میں طبی سہولیات ،منسی سیکٹریٹ اور سیاحت کے مسائل

آری گام ترال میں نیابجلی ٹرانسفامر نصب نہ کرنے پر ممبر اسمبلی ترال برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail