منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

سکینہ مسعود اِیتو کا سکاسٹ کشمیر میں یوم اطفال کی تقریبات سے خطاب

by Srinagar Mail
14/11/2024
A A
سکینہ مسعود اِیتو کا سکاسٹ کشمیر میں یوم اطفال کی تقریبات سے خطاب
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/14 نومبر2024ئوزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ مسعود اِیتو نے آج یہاں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( ایس کے یو اے ایس ٹی ) کشمیر یوم اطفال کی تقریبات سے خطاب کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کی طرف سے بھارتی ایئرٹیل فاو¿نڈیشن اور پائی جام فاو¿نڈیشن کے اِشتراک سے اِس منعقدہ تقریب میں مختلف اعلیٰ تعلیمی اِداروں کے طلبا¿کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی۔اِس موقعہ پر وائس چانسلرسکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمدگنائی، سی ای او بھارتی ایئرٹیل فاو¿نڈیشن، سی ای او پائی جام فاو¿نڈیشن، ناظم سکولی تعلیم کشمیر، پرنسپلز، چیف ایجوکیشن اَفسران ، لیکچررز اور اَساتذہ بھی موجود تھے۔وزیر موصوفہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے مستقبل کی تشکیل میں تعلیم کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوںنے کہا کہ بچے ہمارے باغ کے پھول ہیں اور ہمارے جموں و کشمیر کا مستقبل اِن پر منحصر ہے۔اُنہوں نے حاضرین بالخصوص اَساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیں اور انہیں کل کے چیلنجوں کے لئے تیار کریں۔ اُنہوں نے کہا، ”بچے صرف کل کے رہنما نہیں ہیںبلکہ معلومات اور اِختراع کار بھی ہیں جو مستقبل کے معاشرے کو تشکیل کریں گے ۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اُنہیں بڑے خواب دیکھنے اور ان کے شوق کو پورا کرنے کے لئے ٹولز، مواقع اور حوصلہ افزائی فراہم کریں۔“
سکینہ مسعود اِیتو نے اَپنے خطاب میں معاشرے کی مجموعی ترقی میں اَساتذہ کے رول کو بھی سراہا۔ اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے تعلیم کے علاوہ طلبا¿ میں اِنسانی اَقدار کو بیدار کریں تاکہ وہ معاشرے کے لئے اُمید کی کرن بن کر اُبھر سکیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیمی شعبے کی ترقی میں اہم رول اَدا کرے گی کیوں کہ یہ کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے کا بنیادی شعبہ ہے۔ اُنہوںنے کہا،”ہماری حکومت تعلیمی شعبے میں نئے اَقدامات متعارف کرنے کی خواہاں ہے تاکہ اسے ترقی یافتہ ممالک کے تعلیمی نظام کے مطابق بنایا جا سکے۔“
وائس چانسلرسکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد نے اَپنے خطاب میں کہا کہ اَساتذہ قوم کے معمار ہیں اورطلباء ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔ اُنہوں نے معاشرے کی مجموعی ترقی کے پس منظر سے قطع نظر تمام بچوں کے لئے معیاری تعلیم تک مساوی رَسائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اِس موقعہ پر وائس چانسلر نے گزشتہ چند برسوں میں یونیورسٹی کی کچھ نمایاں کامیابیوں کا بھی خاکہ پیش کیا۔
اِس موقعہ پر سی اِی او بھارتی ایئرٹیل فاو¿نڈیشن اورسی اِی او پائی جام فاو¿نڈیشن نے بھی اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے اِجتماع کو تعلیمی شعبے میں اَپنے متعلقہ اِداروں کے رول کے بارے میںروشنی ڈالی۔
سکینہ مسعود اِیتو نے اِس موقعہ پر بھارتی ایئرٹیل فاو¿نڈیشن کے ٹیچر پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام (دِی ٹیچر ایپ) کا بھی اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے پائی جام فاو¿نڈیشن کی طرف سے عطیہ کردہ مختلف سکولوں میں ٹنکرنگ سپیس کے لئے مواد بھی تقسیم کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے شری گورو نانک دیو جی کے جنم دِن کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے ڈوڈہ میں این سی سی رائفل شوٹنگ ایونٹ میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ اَفزائی کی

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے ڈوڈہ میں این سی سی رائفل شوٹنگ ایونٹ میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ اَفزائی کی

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

کانگریس اور اسکے اتحادی کی کشمیر کےلئے الگ آئین بنانے کی منصوبہ بندی :وزیر اعظم نریندر مودی

امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ہم سے نہیں چھین سکتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail