ڈوڈہ/14 نومبر2024ئ
دسویں جموںوکشمیر بٹالین این سی سی بھدرواہ نے ضلع اِنتظامیہ ڈوڈہ اور ڈِسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اِشترا ک سے آج یہاں شوٹنگ ہال سپورٹس سٹیڈیم میں رائفل شوٹنگ ایونٹ کا اِنعقاد کیا۔
اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر ہرویندر سنگھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے اور این سی سی کے طلباءاور نوجوان شوٹرروں سے اِستفساری گفتگو کی۔ اُنہوں نے کھیل کے لئے ان کی کوششوں اور لگن کو سراہا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَپنے خطاب میں نوجوانوں میں نظم و ضبط، توجہ اور قومی وقار کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں بالخصوص شوٹنگ کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے شرکا¿کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ رائفل شوٹنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اَپنی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کریں۔
اُنہوں نے ڈوڈہ کی وراثت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نے ہنرمند شوٹر پیدا کئے ہیں جنہوں نے قومی سطح پر نمائندگی کی ہے اور اگلی نسل کو اعلیٰ مقصد حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے۔اُنہوں نے این سی سی طلبا¿کے ساتھ بات چیت کی اور اُن پر زور دیا کہ وہ عزم کے ساتھ کھیل میں اَپنی اُمنگوں کو آگے بڑھائیں اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔
تقریب میں این سی سی اَفسران، ڈِسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر ،ڈی آئی او اور این سی سی عملے کے ساتھ ساتھ دیگر کھیل عملے نے بھی شرکت کی۔