جموں/22 نومبر2024ئچیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے کشمیر میراتھن کی کامیابی کے بعد آج محکمہ سیاحت کی ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ یہاں فروری مہینے میں جموں میراتھن کے اِنعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔
میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری سیاحت ، اے ڈی جی پی جموں ،سیکرٹری محکمہ ثقافت ،ایس ایس پی ٹریفک جموں، ڈائریکٹرسیاحت کشمیر ، ڈائریکٹر سیاحت جموں اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اَتل ڈولو نے ریس کے فارمیٹس اور روٹس کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے محکمہ پر زور دیا کہ وہ پیشہ ور رنروں کے علاوہ اس کے اِنعقاد میں شامل دیگر شراکت داروں کی تجاویز کو بھی مدنظر رکھے۔
اُنہوں نے کہا کہ شہر کے علاقے کو مدنظر رکھتے ہوئے راستوں اور فارمیٹ کو وضع کیا جانا چاہیے تاکہ ملک بھر میں اس جگہ کے بارے میں مقبولیت حاصل ہو۔