سید اعجاز
سرینگر//جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 13سالہ گلو کار، آیان سجاد کو آرٹ اور کلچر کے میدان میں نمایاں خدمات کے لیے باوقار پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر 2024 سے نوازا گیا ہے ۔اس خبر کے منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی پورے کشمیرخاص کران کے آبائی علاقے میں لوگوں نے خوشی اور مسرت کا ظہار کر کے انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔ یہ ایوارڈ ہندوستان میں بچوں کے لیے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اختراع، سماجی خدمت، تعلیمی کامیابیوں، کھیلوں، بہادری اور فن میں غیر معمولی کامیابیوں کو تسلیم کرتا ہے۔آرٹ اور ثقافت کے میدان میں ایان کا سفر متاثر کن نہیں رہا۔ایان سجاد کی عمر13سال ہے وہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت سے تعلق رکھتے ہیںایان تحصیل پانپور میںقائم ایک نجی تعلیمی ادارے برلا اپن مائنڈس میں زیر تعلیم ہے۔ایان پچھلے3سال سے گانے گا رہا ہے۔ان کے اب تک صرف3گانے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منظر عام پر آئے جن میں ایک نعت شریف بھی ہے ان3 میں”بے درد داد چان “جان جانان“گو کیا ملال یارس“ شامل ہے ان تینوں کو لوگوں نے زبردست سراہا اور بہت زیادہ پسند کیا۔سوشل میڈیا کے الگ الگ پلیٹ فارمز پر ان تینوں کو لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے سناہے۔ایان نے بتایا میں پرانے صوفی گانوں ماڈرن طرز پر گاتا ہوںاور سامعین نے ان کو تسلیم کر کے سراہا بھی اور حد سے زیادہ پیار بھی دیا۔انہوں نے اپنی عمر کے تمام بچوں کو اپنے پیشن کو پانے کے لئے سخت محنت کرنے کا مشورہ دیا ہے کیوں کہ محنت کبھی ضائح نہیں ہوئی ۔انہوں نے اس ایواڑ کو ملنے پر زبردست خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ایوارڑ بہت بڑا اعزاز کے ساتھ ساتھ زمہداری بھی ہے ۔نئی دہلی میں منعقدہ ایوارڈ کی تقریب، آیان، اس کے خاندان اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ تھا۔یہ ایوارڑ انہیں معزز شخصیات اور ساتھی ایوارڈز کی موجودگی میں صدر جمہوریہ ہند سے حاصل کیا، جنہوں نے ملک کی ترقی میں ان کے تعاون کے لیے نوجوان کامیابی حاصل کرنے والوں کی تعریف کی۔





