سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے بیشتر بالائی علاقوں میں جن میں کہلیل سے ناگہ بل،زاری ہاڑ،ماحچھہامہ،باگندر،دوھ مرگ،کنگہ لورہ،وانٹی ناڈ،حاجن ستورہ،گانگ،ہفو نگین پورہ سمیت متعدد گاﺅں دیہات کے لوگوں نے بتایا ان کے علاقوں میں نا ہی اہم سڑکوں اور ناہ ہی لنک روڑ س سے برف ہٹائی گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ادھر کچھ لوگوں نے بتایا کہ جن سڑکوں کو گزشتہ چند سال کے دوران پی ایم جی ایس وائی برف ہٹا رہا تھا انہیں کسی نے آج شام تک برف نہیں ہٹائی گئی ہے ۔لوگوں نے شام تک برف نہ ہٹانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔لوگوں نے بتایا کہ ہم نے محسوس کہ محکموں کو آپس میں کوئی تال میل نہیں ہے۔انہوں نے کہا ایک محکمہ کہتا ہے کہ دوسرا محکمہ آپ کی سڑک سے برف ہٹائے گا اور آخر پر کسی نہیں ہٹایا ۔ اس دوران کچھ لوگوں نے بتایا جب ایل جی انتظامیہ میں برف باری ہوتی تھی راتوں رات سڑکوں سے برف ہٹائی جاتی تھی تاہم آج اس انداز میں محکمے متحرک نظر اس دوران اے ڈی سی ترال ایس وائی نقاش نے بتایا کہ جن سڑکوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کی ترجیحی دوسرے نمبر پر ہے انہوں نے بتایاکہ یہاں کل4مشینیں کام کر رہی ہے اور کوئی بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہےنہیں آئے۔