سرینگر:۴۲،جنوری: : 26جنوری کو76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات کااعادہ کرتے ہوئے پولیس کے صوبائی سربراہ کشمیر وی کے بردھی نے جمعہ کے روز کہاکہ تقریبات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے نیز شریک لوگوں کی حفاظت کیلئے تقریبات کے مقامات کی ڈرونز اور ہدف یابوں کے ذریعے مکمل نگرانی کی جائیگی ۔انہوںنے سرنڈر یا خودسپردگی کرنے والے سابق ملی ٹنٹوں سمیت تمام مشتبہ افراد پرکڑی نگرانی رکھنے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کا اپنا معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(SOP) ہے۔انہوںنے کہاکہ برے عناصر پر نگرانی رکھنے کا ایک طریقہ ہے اور ہم یہ کارروائیاں قانون کے مطابق کر رہے ہیں۔اس دوران صوبائی کمشنر کشمیروجئے کمار بیدھوری نے یوم جمہوریہ کی تقریب لوگوں کا تہوار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شرکت کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بخشی اسٹیڈیم کو پنڈال کے طور پر چنا تاکہ لوگ بڑی تعداد میں آ سکیں۔جے کے این ایس کے مطابق بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے فل ڈریس ریہرسیل کے بعد نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردھی نے کہاکہ کشمیر میں یوم جمہوریہ کے تقاریب کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈرون اور اسپاٹر(ہدف یاب) سمیت کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔آئی جی پی کشمیرکاکہناتھاکہ کہ جو لوگ 26 جنوری کو وادی کشمیریوم جمہوریہ تقریبات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ان کے لئےمناسب اور محفوظ انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور تقریب کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی رکھی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرونز یا سپوٹرز کی شکل میں نگرانی اور انتہائی گہرے اور پیچیدہ حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔وی کے بردی نے لوگوں سے 26 جنوری کے پروگراموں میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے سابق ملی ٹنٹوں سمیت برے عناصر پر بھی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔آئی جی پی کشمیرکا کہناتھاکہ پولیس کا اپنامعیاری آپریٹنگ طریقہ کار(SOP) ہے۔ انہوں نے کہاکہ برے عناصر پر نگرانی رکھنے کا ایک طریقہ ہے اور ہم یہ کارروائیاں قانون کے مطابق کر رہے ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے لوگوں سے یوم جمہوریہ کی پروقار تقریبات میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوںنے کہاکہ۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ اس تقریب کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جائے اور اچھے طریقے سے منظم کیا جائے۔اس دوران صوبائی کمشنر کشمیر وجئے کمار بیدھوری نے فل ڈریس ریہرسل میں شرکت کے بعد کہاکہ 26جنوری لوگوں کا تہوار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شرکت کریں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بخشی اسٹیڈیم کو پنڈال کے طور پر چنا تاکہ لوگ بڑی تعداد میں آ سکیں۔انہوںنے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس سال انتظامات پچھلے سال سے بہتر ہیں۔ صوبائی کمشنر کشمیرکاکہناتھاکہ میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں آئیں۔انہوںنے لوگوں سے کہاکہ وہ اپنے ساتھ صرف ایک آئی کارڈ رکھیں اور کسی خاص پاس وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی بھی تقریب میں شرکت کے لیے آسکتا ہے ۔