سرینگر /مرکزیوزیر داخلہ امیت شاہ سے اپریل سے8اپریل تک جموںو کشمیر کا دورہ کریں گے ۔اس دوران وہ جموں میں مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ۔ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 6 اپریل سے جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہوں گے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ 6 سے 8 اپریل تک جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیکورٹی جائزہ اجلاس کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ "میٹنگ میں پولیس، فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ شاہ سے بھی مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کچھ مسائل پر بات چیت کریں گے۔اس بات کی پہلی ہی جانکاری دی گئی تھی کہ وزیر داخلہ جموں میںتازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ان کا یہ دورہ کٹھوعہ میں ہونے والی حالیہ جھڑپ کے بعد ہو رہا ہے امیت شاہ کے دورے کو اس پس منظر میں بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان سے دراندازی کی متعدد کوششیں رپورٹ ہوئی ہیں، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی 19 اپریل کو کٹرا سے کشمیر تک پہلی ٹرین کے افتتاح کے لیے وادی پہنچنے والے ہیں۔ اس صورتحال میں، کلیدی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت سیکیورٹی اداروں کی اولین ترجیح بن گئی ہے۔وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، نیم فوجی دستوں، خفیہ ایجنسیز، جموں و کشمیر پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ سیکیورٹی اجلاس منعقد کریں گے۔ اس میٹنگ میں انسدادِ دہشت گردی حکمت عملی، سرحدی سیکیورٹی اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت پر تبادلہ خیال ہوگا۔ یہ امیت شاہ کا جموں و کشمیر میں زمینی سطح پر سیکیورٹی جائزے کا پہلا موقع ہوگا، اس سے قبل وہ گزشتہ دسمبر سے اب تک پانچ اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں۔امیت شاہ کے بین الاقوامی سرحد (IB) کے دورے کا بھی امکان ہے، جہاں وہ پاکستانی دراندازی کی حالیہ اطلاعات کے بعد حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ دراندازی کو روکنے اور کسی بھی سرحد عبور کرنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے موجودہ حکمت عملی کا تجزیہ کریں گے۔ وزیر داخلہ کے دورے کے دوران، ان کے جموں و کشمیر پولیس کے ان اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کا بھی امکان ہے جو کٹھوعہ جھڑپ میں ہلاک ہوئے تھے۔