جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

مختلف ریاستوں میں بغرض تعلیم،تجارت اور ملازمت مقیم کشمیریوں کی ہراسانیوں کے واقعات

وادی بھرمیں تشویش کی لہر،والدین اوررشتہ دارفکرمند  ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی میں ہیلپ لائن قائم ،فوری مدداورتعاون کیلئے رابطہ نمبرات بھی جاری

by Srinagar Mail
24/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۴۲، اپریل: جے کے این ایس : جموں وکشمیر سے باہر بغرض تعلیم ،تجارت اور ملازمت کشمیری نوجوانوں پر ہورہے مبینہ حملوں ،ہراسانی اوردھمکیوں کے واقعات سے کشمیر وادی میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ بیرون ریاستوںمیں مقیم کشمیری طلباءوطالبات اور دیگر افراد کے والدین اور رشتہ دار اپنے عزیزوںکی سلامتی کو لیکر سخت فکر مندہوگئے ہیں۔اس دوران وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ایسے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کیساتھ رابطہ کرکے اُنھیں کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ۔اس دوران جموں و کشمیر حکومت نئی دہلی نے ملک بھر میں زیر تعلیم جموں و کشمیر کے طلبہ کیلئے ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی میں ہیلپ لائن قائم کی ہے ،اور رابطہ نمبرات بھی جاری کئے ہیں ،جن پرکشمیری طلبہ اوردیگر لوگ مدد اور تعاون رابطہ کرسکتے ہیں۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 25سیاحوںکی ہلاکت اوردیگرکئی سیاحوںکے زخمی ہوجانے کے بعد ملک بھرمیں پھیلی غم وغصے کی لہر کے بعد مختلف ریاستوںمیں شدت پسند ہندﺅ تنظیموں سے وابستہ کارکنوںنے کشمیری طلبہ اوردیگرافراد کی ہراسانی شروع کردی ۔سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ملک کی کئی ریاستوںمیں زیرتعلیم کشمیری طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،اُنھیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اُنھیں ہوسٹل اور کرایہ کمرے خالی کرکے واپس کشمیر جانے کوکہا جارہاہے ۔ایسے کچھ واقعات کی اطلاعات ہریانہ ،چندی گڑھ اور دیگر کچھ ریاستوں کیساتھ ساتھ جموں سے بھی مل رہی ہیں ،جہاں کشمیریوںکو ماراپیٹاگیا ،ہراساں اور خوفزدہ کیاگیا اور اُنھیں دھمکیاں بھی دی گئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرینگر سے تعلق رکھنے والی خاتون حلیمہ کا 20سالہ فرزند، زبیر، چندی گڑھ کی ایک یونیورسٹی میں انجینئرنگ کا طالب علم ہے۔ حلیمہ کا کہنا ہے کہ ان انہوں نے آج صبح اپنے فرزند سے فون پر بات کی جس نے ان سے کہاکہ کالج ہاسٹل میں کچھ کشمیری طلبہ پر حملہ ہوا ہے، اور اب ہاسٹل خالی کرنے کو کہا جا رہا ہے۔حلیمہ کا کہنا ہے کہ میں وزیر داخلہ امیت شاہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے اپیل کرتی ہوں کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔زبیر، ا ±ن درجنوں کشمیری طلبہ میں شامل ہے جنہیں پہلگام حملے کے بعد مختلف ریاستوں میں ہراسانی، دھمکیوں، حملوں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ پہلگام حملے میں26 افراد ہلاک ہوئے۔ اس حملے کے بعد جہاں کشمیر بھر میں احتجاج کیا گیا وہیں بیروں ریاستوں میں کشمیری طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جموں کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ناصر کھوہامی کے مطابق منگل کی رات سے مختلف ریاستوں میں کشمیری طلبہ پر غصے اور تشدد کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چنڈی گڑھ کے ڈیرا بسی نامی علاقے کے ہاسٹل میں مقیم کشمیری طلبہ پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، ایک طالب علم شدید زخمی ہوا اور پولیس تاخیر سے پہنچی۔ یہ روداد کشمیری طلبہ نے دیر رات گئے ایک ویڈیو میں بیان کی جس کو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی شیئر کیا۔ شمالی ہندوستان کے کئی شہروں سے اسی طرح کی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں کشمیری طلبہ ان پر ڈھائے جا رہے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش کے کنگرہ میں کشمیری طلبہ کو ’دہشت گرد‘ کہہ کر ان کے کمروں کے دروازے توڑے گئے۔ اترکھنڈ میں’ہندو رکشا دل‘ نے کشمیری مسلم طلبہ کو صبح 10 بجے تک ریاست چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اتر پردیش سے بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں کہ کشمیری کرایہ داروں کو نکالنے کو کہا جا رہا ہے۔ادھرکشمیری طلبہ اور دیگر لوگوں پر بڑھتے حملوں سے پریشان والدین اور بیرون ریاستوںمیں بغرض تعلیم ،تجارت اور ملازمت کشمیری نوجوانوں اور دیگرافراد کے والدین اوررشتہ داروںنے جموں وکشمیرکی حکومت پر زوردیاہے کہ وہ مختلف ریاستوںمیں مقیم کشمیریوںکی حفاطت اور تھفظ کو یقینی بنانے کیلئے فی الوقت اُ ن کی بحفاظت واپسی کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے ۔ایسے واقعات منظرعام پرآنے کے بعد ریزیڈنٹ کمیشن، جموں و کشمیر حکومت نئی دہلی نے ملک بھر میں زیر تعلیم جموں و کشمیر کے طلبہ اوردیگرافرادکیلئے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ریذیڈنٹ کمیشن نئی دہلی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء، جو مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم ہیں، کسی بھی مد یاتعاون کیلئے جموں و کشمیر ریذیڈنٹ کمیشن، نئی دہلی کے درج ذیل ٹیلی فون نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہیلو جے کے موبائل نمبر:7303620090،منیجر جے کے ہاو ¿س، چانکیہ پوری:9682389265، منیجر جے کے ہاو ¿س، 5پرتھویراج روڈ:9419158581، ریذیڈنٹ کمیشن جے اینڈ کے حکومت، نئی دہلی:01124611108، 01124611157 ،01126112021 اور01126112022۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ نمبرات کسی بھی قسم کی مدد کے لیے 24/7یعنی چوبیسوں گھنٹے فعال رہیں گے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بسنت گڑھ ادھم پور میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری

Next Post

اگر مرکز کہہ رہا ہے کہ حملہ پاکستان نے کیا ہے تو پھرکشمیر ی طلبہ اورتاجروں پرنشانہ کیوں؟

Related Posts

صدردی اِنسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف اِنڈیا (آئی سی اے آئی) سی اے چرن جوت سنگھ نندا نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔

صدردی اِنسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف اِنڈیا (آئی سی اے آئی) سی اے چرن جوت سنگھ نندا نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ نے کشمیرمیں پینے کے پانی کی فراہمی کو مضبوط بنانے کیلئے پانی کے ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

وزیر اعلیٰ نے کشمیرمیں پینے کے پانی کی فراہمی کو مضبوط بنانے کیلئے پانی کے ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

عمر عبداللہ نے سکمز کا دورہ کیااور محبوبہ مفتی کی والدہ کی عیادت کی

شدید گرمی اور گرمائی چھٹیاں، کوکرناگ میں سیلانیوں کابھارش رش

شدید گرمی اور گرمائی چھٹیاں، کوکرناگ میں سیلانیوں کابھارش رش

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

Next Post
اگر مرکز کہہ رہا ہے کہ حملہ پاکستان نے کیا ہے تو پھرکشمیر ی طلبہ اورتاجروں پرنشانہ کیوں؟

اگر مرکز کہہ رہا ہے کہ حملہ پاکستان نے کیا ہے تو پھرکشمیر ی طلبہ اورتاجروں پرنشانہ کیوں؟

وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی صدر مرمو سے ملاقات

وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی صدر مرمو سے ملاقات

پہلگام حملے کے بعد جموں وکشمیرکی تازہ سیکورٹی صورتحال

پہلگام حملے کے بعد جموں وکشمیرکی تازہ سیکورٹی صورتحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail