بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صوبہ جموں کیلئے موسم گرما کی تیاریوں کا جائزہ لیا

by Srinagar Mail
29/04/2025
A A
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صوبہ جموں کیلئے موسم گرما کی تیاریوں کا جائزہ لیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں/29اپریل2025ئوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج جموں صوبہ میں موسم گرماکے دوران ممکنہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بین محکمانہ ہم آہنگی، فوری ردِّعمل کے نظام اوربلا تعطل ضروری خدمات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعلیم شانت منو، مختلف محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں، صوبائی کمشنر جموں، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈِی سی ایل ، کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن ، صوبہ جموں کے تمام اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں، بی آر او کے نمائندے اور دیگر متعلقہ محکموں کے اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ وزیر اعلیٰ نے جل شکتی (پی ایچ اِی، آبپاشی و فلڈ کنٹرول)، صحت و طبی تعلیم، محکمہ بجلی، تعمیراتِ عامہ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جنگلات، جے پی ڈِی سی ایل، جے ایم سی اور دیگر محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے گرمی کی لہر (ہیٹ ویو)کے دوران عوام کی تکلیف کو کم سے کم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ،” موسم گرما کے مہینوں میں شہریوں کو بلا تعطل ضروری خدمات کو یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی اِنتہائی ضروری ہے۔“اُنہوں نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ہیٹ ویو ،پانی کی قلت یا بجلی کی بندش کے اِمکان کے پیش نظر فوری ردِّعمل کے میکانزم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزیر اعلیٰ نے ضلع ترقیاتی کمشنروںکے ساتھ براہ ِراست بات چیت کرتے ہوئے ضلعی سطح پر تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ موسم سے متعلق چیلنجوں سے مو¿ثر اور بروقت نمٹنا اُن کی ترجیح ہونی چاہیے۔
اُنہوں نے مشینری اور عملے کی مکمل تیاری کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ تمام ضروری خدمات بغیر رُکاوٹ جاری رہیں۔
صوبائی کمشنر جموں نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی اور موسم گرما کی تیاریوں پر روشنی ڈالی گئی جس میںپینے کے پانی کی دستیابی، بجلی کی فراہمی اور طبی ایمرجنسی حکمت عملیو ں پر توجہ دی گئی ۔
میٹنگ کو بتایا گیا کہ جنگلات میں آگ سے نمٹنے کے لئے نوشہرہ، جموں اور رِیاسی جیسے حساس اَضلاع میں 175 کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں اور بیداری مہمات جاری ہےں۔ پانی کی فراہمی کی تیاری میں نقشہ بندی، بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور ٹینکروں کی تعیناتی شامل ہوگی جبکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے نمٹنے کے لئے آئی اِی سی مہمات چلائی جا رہی ہیں۔
میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ بجلی کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ٹرانسفارمروںکو اَپ گریڈ کیا جا رہا ہے، درختوں کی شاخیں کاٹی جا رہی ہیں اور ایمرجنسی ٹیمیں فعال کی گئی ہیں۔محکمہ صحت نے ضروری سامان ذخیرہ کر لیا ہے، ہیٹ سٹروک روموںکو فعال کر دیا ہے اور گرمی سے متعلق بیماریوں کی روزانہ رِپورٹنگ کو لازمی قرار دیا ہے۔
صوبائی کمشنر نے میٹنگ کو یہ بھی بتایاکہ سمرزون کے علاقوں میں یکم مئی سے سکولوں کے اوقات تبدیل کر دئیے جائیں گے اور سکول بیگ پالیسی بھی نافذالعمل ہے۔اُنہوںنے کہا کہ آبپاشی نہریں صاف کر دی گئی ہیں، سیلاب کنٹرول رومز فعال ہیں اور متعلقہ اَضلاع کے لئے تخفیفی منصوبہ بندی مکمل ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

نائب وزیراعلیٰ نے کیپکس بجٹ 2025-26ءکی منصوبہ بندی میں نچلی سطح کے بنیادی ڈھانچے پر زور دیا

Next Post

ہم پہلگام حملے میں ملوث ہر دہشت گرد کو نہیں چھوڑیںگے: امت شاہ

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

ہم پہلگام حملے میں ملوث ہر دہشت گرد کو نہیں چھوڑیںگے: امت شاہ

زرانم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زرانم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نائب وزیرا علیٰ نے پنچایت چوکیاں اور پنچایت کلسیاں میں عوامی رَسائی کیمپ کا اِنعقاد کیا

نائب وزیرا علیٰ نے پنچایت چوکیاں اور پنچایت کلسیاں میں عوامی رَسائی کیمپ کا اِنعقاد کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail