سرینگر / جموںو کشمیر سے اتوار کے روز عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس دوران پہلے قافلے میں 178عازمین شامل تھے اس دوران حج ہاوس میں رقت آمیز مناظر یہاں دیکھنے کو ملے ہیں ۔جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے یہاں عازمین کو جھنڈی دکھا کر سرینگر ہوائی اڑے سے انہیں رخصت کیا ۔کشمیر سے روانہ ہونے والے عازمین حج کے پہلے قافلے میں 96 مرد اور 82خواتین شامل ہیں۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے بمنہ علاقے میں واقع حج ہاو¿س میں اتوار کی صبح جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 178عازمین حج کا پہلا قافلہ مقدس سرزمین مکہ مکرمہ کی جانب روانہ ہوا۔کشمیر نیوز سروس نامہ نگار کے مطابق صبح سویرے جب شہر پر سورج کی پہلی کرنیں پڑیں، درجنوں خاندان اپنے عزیزوں کو الوداع کہنے حج ہاو¿س پہنچے، جن میں سے کئی پہلی بار اس مقدس سفر پر روانہ ہو رہے تھے۔اس دوران ضلع سرینگرکے ڈپٹی کمیشنر اور ایس ایس پی سرینگر نے عازمین حج کو بمنہ حج ہاو¿س سے ہری جھنڈی دیکھا کر رخصت کیا جبکہ اس دوران مزکورہ ڈپٹی کمیشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوے انتظامات کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پہلے ہی تمام تر انتظامات کیے تھے تاکہ کسی بھی عازم کو کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جب کہ ہماری کوشش یہی رہے گی کہ عازمین باحفاظت اس پاک سرزمین پر پہنچیں اور حج کے تمام ارکان احسن طریقے سے مکمل کریں۔ ہماری اپیل یہی ہے کہ ملک کے لیے خاص طور پر جموں و کشمیر کے لیے دعائیں کریں۔واضح رہے کہ کہ عازمین کے اس قافلے میں 96مرد اور 82 خواتین شامل ہیں، جنہوں نے مذہبی تقاضوں کے مطابق تیاری مکمل کی ہے۔ ان عازمین کو صبح 5 بجے سے 5:30بجے کے درمیان حج ہاو¿س میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ جب کہ پہلا طیارہ، فلائٹ نمبر SG-5304، آج سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگا۔حج ہاو¿س میں ہر طرف جذبات کا سمندر تھا، ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دعا گو نظر آیا۔ ایک عازم نے روانگی سے قبل کہا کہ "ہم نے پوری زندگی اس لمحے کا انتظار کیا ہے، دعا ہے اللہ ہمارا حج قبول فرمائے اور ہمارے اہل خانہ پر اپنی رحمت نازل کرے۔”قابل ذکر ہے کہ اس سال جموں و کشمیر سے ایک ہزار سے زائد عازمین سرکاری کوٹے کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ حکام نے عازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایئرلائن کی ہدایات، خاص طور پر سامان کے وزن اور ممنوعہ اشیاءسے متعلق قوانین کی مکمل پابندی کریں۔دہلی سے 51 خواتین بغیر محرم کے حج کے لیے روانہ ہوئیں۔