بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اپنی پارٹی کے کئی ہنما راج بھون میں لیفٹیننٹ

موجودہ صورتحال اور عوامی مسائل پر بات چیت کی

by Srinagar Mail
01/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر /اپنی پارٹی کے کئی سرکردہ رہنماو¿ں نے آج سرینگر کے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کا مقصد موجودہ سیاسی اور سیکورٹی کی صورتحال پر بات کرنے کے علاوہ لیفٹنٹ گورنر کی نوٹس میں بعض اہم عوامی مسائل لانا تھا۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کرنے والے لیڈران میں پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہلال احمد شاہ، صوبائی صدر محمد اشرف میر، چیف کوآرڈی نیٹر عبدالمجید پڈر، ترجمانِ اعلیٰ اور ریاستی سیکرٹری منتظر محی الدین شامل تھے۔یہاں جاری کردہ ایک پارٹی بیان میں کہا گیا ہے: ” اپنی پارٹی کے رہنماو¿ں نے محمد دلاور میر کی سربراہی میں ا?ج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ مفصل ملاقات کی، جس میں جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور سے پہلگام دہشت گردانہ حملے اور اسکے بعد پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں بات چیت کی گئی۔ علاوہ اس کے ایل جی کی نوٹس میں بعض اہم عوامی مسائل لائے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا، ”اپنی پارٹی لیڈران نے لیفٹنٹ گورنر کے ساتھ اپنے کئی مطالبات دہرائے، جن میں جموں کشمیر کو اس کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے عوام کے اعتماد کو پہنچنے والے دھچکے کے تدارک کےلئے اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کے مطالبات بھی کئے۔ انہوں نے وادی میں سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کرانے کے اقدامات کے حوالے سے یہاں کے سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لینے کی مانگ کی اور سیاحتی شعبے سے جڑے چھوٹے کاروباریوں کے بینک قرضوں کی ادائیگی میں انہیں کچھ رعایت دینے کی مانگ بھی کی۔ لیفٹنٹ گورنر نے اپنی پارٹی کے رہنماو¿ں کو بغور س±نا اور انہیں یقین دلایا ان کی طرف سے ابھارے گئے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں سے سینکڑوں کشمیری پنڈت عقیدت مند کھیر بھوانی میلے کے لیے روانہ ہوئے۔

Next Post

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
نارستان ترال اور ملحقہ علاقوں میں تباہ کن ژالہ باری سے کسان دم بخود

جموںوکشمیر بینک ہر مشکل میں صارفین کے ساتھ کھڑا رہا ، ہمارا عزم طویل مدتی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او

محبوبہ مفتی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقی ،مختلف نوعیت کے کئی اہم مسائل اٹھائے :محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail