ترال//سینئر بی جے پی لیڈر و ڈی ڈی سی ڈاڈسرہ اوتار سنگھ ترال نے عید الضحیٰ کے مقدس موقعے پرتمام مسلمان برادری خاص کر علاقہ ترال کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔اوتار سنگھ ترالی نے بتایا ترال کا آپسی بھائی چارہ دنیا میں مشہور ہے اور ہم نے بچین سے لیکر آج تک ہر کوئی تہوار ایک ساتھ منائی ہے میں تمام مسلمان بھائیوں خاص کر ترال کے ہر فرد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ عید ترقی اور امن کا پیغام لیکر آئے۔







