بدھ, جون ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

سری نگر میں جموںوکشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی موبائل آئی سی ٹی وین کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

by Srinagar Mail
25/06/2025
A A
ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/24جون2025ئ
وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی (جے کے اے سی ایس) کی موبائل اِنٹگریٹیڈ کاو¿نسلنگ اینڈ ٹیسٹنگ سینٹر (آئی سی ٹی سی) وینوں کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد دُور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت خدمات اور ایچ آئی وی،ایڈز سے متعلق بیداری کو فروغ دینا ہے۔
اِس موقعہ پر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ، ڈائریکٹرسکمز، پروجیکٹ ڈائریکٹر جے کے اے سی ایس، ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر، ڈائریکٹر آیوش، پرنسپل جی ایم سی سری نگر، چیف میڈیکل اَفسران، محکمہ صحت کے سینئر اَفسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
وزیر سکینہ اِیتو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آئی وِی،ایڈز سے متاثرہ اَفراد کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اَپنانے اور معاشرتی بدنامی کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا،”ایڈز سے متاثرہ افراد کو صرف علاج کی ہی نہیں بلکہ ہمدردی، عزت، مشاورت، بیداری اور کمیونٹی سپورٹ کی بھی اشد ضرورت ہے۔“
اُنہوں نے کہا کہ متاثرہ اَفراد کی مناسب کونسلنگ اور حساسیت کے ذریعے ان لوگوں کی مدد کی جا سکتی ہے جو بدنامی کے ڈر سے سامنے نہیں آتے۔
وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ یہ جدید موبائل وینز ایچ آئی وی کے خلاف لڑائی میں ایک مو¿ثر قدم ہیں۔ ان وینوں کے ذریعے دُور دراز اور پسماندہ علاقوں تک تشخیصی و مشاورتی سہولیات پہنچائی جائیں گی بالخصوص ان کمیونٹیوں کو جنہیں زیادہ خطرہ لاحق ہے۔
اُنہوں نے کہا،”ان موبائل وینوں کا آغاز حکومت کے اس عزم کی علامت ہے کہ بہترین صحت سہولیات کو ہر فرد کی دہلیز تک پہنچایا جائے، جغرافیہ یا بدنظمی کی وجہ سے کسی کو بھی رَسائی سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے۔“
اِس موقعہ پر وزیر صحت نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے صحت شعبے کی ترقی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
سیکرٹری صحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایچ آئی وی کے کم ترین کیسز ہیں اور اس وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے ہم سب کو اَپنی کوششیں دوگنی کرنی ہوں گی۔
تقریب کے آغاز میں جے کے اے سی ایس کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مونیکا والی نے موبائل آئی سی ٹی سی وینوں کی اہمیت اور اِفادیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اَقدام ایڈز کے خلاف ہماری جدوجہد کو مزید مضبوط کرے گا اور حساس کمیونٹیوں کو بروقت تشخیص اوربیداری فراہم کرے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Related Posts

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

محبوب مفتی، 3 سابق ایم ایل اے کو اننت ناگ میں سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا حکم

ایرانی عوام،فوج اور قیادت کو سلام پیش کرتی ہوں :محبوبہ مفتی

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

پہلگام دہشت گردانہ حملہ:26 معصوم لوگوں کے قتل کے ذمہ دار تمام دہشت گرد غیر ملکی  کوئی مقامی ملوث نہیں تھا

دھرم گنڈ ترال میں سکھ نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

دھرم گنڈ ترال میں سکھ نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

پارس ہیلتھ سرینگر میں 24×7 لیول IIIاین آئی سی یو کا افتتاح

پارس ہیلتھ سرینگر میں 24×7 لیول IIIاین آئی سی یو کا افتتاح

ریاستی درجہ کی تاخیرہمیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور کرسکتی ہے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ریاستی درجہ کی تاخیرہمیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور کرسکتی ہے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail