نمائندے سے
ڈوڈہ/خطہ چناب کے ڈوڈہ ضلع میں برتھ روڑ پرمنگل کی صبح ڈوڈہ سے برتھ جاری مسافروں بھری ٹیمپو گاڑی حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 مسافر جاں بحق ہوئے جبکہ 4 دیگر کی حالت نازک بتائی جاتی یے حادثے کے بعد پولیس سیول انتظامیہ اور مقامی لوگ بچاو کارروائیوں میں جڑ گئے اور سبھی زخمی افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ادھر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نےضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے شری ہر وندر سے ضلع صدر مقامات سے 20 سے 25 کلو میٹر دور برتھ میں ٹیموں حادثے کے حوالے جانکاری حاصل کی ہے انہوں نے حادثے میں 3مسافر جاں بحق ہوئے جبکہ چار دیگر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔انہوں مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر از خود ساری صورتحال کی نگرانی کر رہے ۔مرکزی وزیر نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا








