ٹنگمرگ، 18 اکتوبر (کے این ایس): جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے ہفتہ کو کہا کہ بی جے پی امیدوار دیویانی رانا نگروٹہ کے لوگوں کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔کے این ایس کے نمائندے کے مطابق سنیل شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں دیویانی اپنے مرحوم والد دیویندر سنگھ رانا کے خواب کو پورا کریں گی۔”دیویانی رانا نگروٹا کے لیے صحیح امیدوار ہیں۔ یہاں کے لوگ، خاص طور پر خواتین اور نوجوان، ان کی حمایت کریں گے اور ان کی جیت کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیویانی کو بی جے پی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج پورے اعتماد کے ساتھ ان کی نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔ دن کے اختتام تک یہ واضح ہو جائے گا کہ جیت ان کی ہے۔دیویانی رانا بی جے پی لیڈروں کے ساتھ نگروٹہ ضمنی انتخاب کے لیے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ یہ نشست گزشتہ سال ان کے والد کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔







