جمعرات, فروری ۲۶, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹیوں سے اپیل کی کہ وہ علم کے محافظ کے طور پر اَپنی روایتی ذِمہ داری سے آگے بڑھ کر متحرک اِختراعی، انسانی ترقی، اور سماجی تبدیلی کے مراکزبننے کی کوشش کریں

by Srinagar Mail
26/02/2026
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن سے خطاب کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/26فروری 2026ئ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے جمعرات کو کشمیر یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن سے خطاب کیا۔ اِس تقریب میں نائب صدر ہند سی پی رادھاکرشنن نے بھی شرکت کی۔اُنہوں نے فارغ التحصیل طلبا¿ کو روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اِظہا رکیا۔اُنہوں نے ان سے اَپنے مستقبل کے لئے ”ایک مقصد، ایک ترجیح ۔ پہلے ملک “ واضح راستہ طے کرنے کی ترغیب دِی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”ہمیشہ یاد رکھیں کہ جب آپ ملک کی تعمیر کرتے ہیں تو ملک بھی آپ کی تعمیر کرتا ہے۔ قومیں صرف وسائل سے نہیں اُبھرتیںبلکہ تعلیم یافتہ اَفراد سے ترقی کرتی ہیں اور جب قوم ترقی کرتی ہے تو آپ بھی ترقی کرتے ہیں۔“اُنہوں نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی کا یہ کانووکیشن نسلی تبدیلی، تکمیل شدہ خوابوں اور جدید تعلیم پر نوجوانوں کے پختہ یقین کا واضح ثبوت ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،” کشمیر یونیورسٹی میں حاصل کردہ علم محض ہنر نہیں ہے بلکہ یہ جامع شخصیت کی نشوونما ہے۔ تعلیم خود اعتمادی پیدا کرتی ہے، بامعنی زندگی گزارنے کے لئے تیار کرتی ہے اور ذمہ دار شہری بناتی ہے جو ذاتی کامیابی کو اجتماعی بھلائی سے جوڑتی ہے۔“اُنہوں نے کہا ،”تعلیم انسانی ہاتھو میں تبدیلی کا سب سے طاقتور ذریعہ ہے ۔ یہ زِندگی کا رخ موڑ دیتی ہے، کنبوں کی تقدیر بدل دیتی ہے اور جب نوجوان اسے پوری طرح سے اَپنالیتے ہیں تو یہ قوم کے مستقبل کو بنیاد سے ازسرنو رقم کرتی ہے۔“منوج سِنہا نے اِس بات پر زو ردیا کہ کلاس روم کے خیالات دنیا پر اثر انداز ہونے چاہئیں۔ اُنہوں نے یونیورسٹیوں سے کہا کہ وہ علم کے محافظ ہونے کے روایتی کردار سے آگے بڑھ کر اِختراع کاروں، انسانی ترقی اور سماجی تبدیلی کے متحرک مراکز بنیں۔اُنہوں نے کہا،”میرا منتر ہے کہ صنعت اور ذہانت کو ایک ساتھ بڑھنا چاہیے۔ ہماری یونیورسٹیوں کو صنعت، اِختراع کاروں اور تحقیق و ترقیاتی تنظیموں کے ساتھ مل کر وِکشت بھارت کی تعمیر کرنی چاہیے اور اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اعلیٰ تعلیمی کیمپس او رکمپنیاں مل کر مستقبل بنائیں۔“

 


لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ٹیکنالوجی تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے۔ ڈیجیٹل اِنقلاب، آرٹیفیشل انٹلی جنس، عالمی تبدیلیاں اور نئی مہارتوں کی طلب اعلیٰ تعلیم کو ازسرنو متعین کر رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا،” اِشتراک اور اِختراع کے مواقع نہ ختم ہونے والے ہیں۔ آج کے لئے تیار کی جا رہی کیریئرز کل بدل سکتے ہیں۔ صنعتیں نئے سرے سے بن رہی ہیں۔ اصل سوال یہ نہیں ہے کہ تبدیلی آئے گی یا نہیںبلکہ یہ ہے کہ کیا ہم اس کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ وہ نوجوان آگے بڑھیں گے جو تنقیدی سوچ، بنیادی علم اور مستقل سیکھنے کے عزم کے حامل ہوں۔“
اُنہوں نے کہا،” آرٹیفیشل اِنٹلی جنس اب صحت، زراعت، مالیات، شہری منصوبہ بندی اور حکمرانی سمیت ہر شعبے میں سرایت کر چکی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ٹیکنالوجی انسانی فلاح کی خدمت کرے گی یا محض منافع کی؟ میں یونیورسٹیوں کے کیمپس اس جواب کو تیار کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ،جہاں علم زندگی کی اقدار سے ہم آہنگ ہوتا ہے۔“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

آج یونیورسٹی آف کشمیرکا 21واں سالانہ کانووکیشن:نائب صدر سی پی رادھا کرشنن مہمان خصوصی

Next Post

جموںوکشمیر ایک انوویشن ہب کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

Related Posts

آج یونیورسٹی آف کشمیرکا 21واں سالانہ کانووکیشن:نائب صدر سی پی رادھا کرشنن مہمان خصوصی

آج یونیورسٹی آف کشمیرکا 21واں سالانہ کانووکیشن:نائب صدر سی پی رادھا کرشنن مہمان خصوصی

کھیل جموں و کشمیر کی شناخت، قومی اتحاد کی عکاس،گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوںکے چھٹے ایڈیشن کا باضابط طور آغا ز: ایل جی منوج سنہا

کھیل جموں و کشمیر کی شناخت، قومی اتحاد کی عکاس،گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوںکے چھٹے ایڈیشن کا باضابط طور آغا ز: ایل جی منوج سنہا

امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

کشمیرمیںحالات بہتر، پتھراو¿ کے واقعات صفر، ترقی کا رفتار بڑھ گیا: وزیر داخلہ امت شاہ

کشمیری پنڈتوں کی مکمل وقار اور سلامتی کے ساتھ واپسی نریندر مودی کا وعدہ :ایل جی منوج سنہا

کشمیری پنڈتوں کی مکمل وقار اور سلامتی کے ساتھ واپسی نریندر مودی کا وعدہ :ایل جی منوج سنہا

بی جے پی کے سینئر لیڈراور وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ کشمیر کل

راہول گاندھی امریکہ، یورپی یونین کے ساتھ ہندوستان کے تجارتی معاہدوں پر جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔امت شاہ

پلوامہ حملے کی ساتویں برسی،جاں بحق اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت

پلوامہ حملے کی ساتویں برسی،جاں بحق اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت

Next Post
جموںوکشمیر ایک انوویشن ہب کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموںوکشمیر ایک انوویشن ہب کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جے کے اِی سی سی کے وفد نے وزیر تعلیم سکینہ اِیتو سے ملاقات کی

جے کے اِی سی سی کے وفد نے وزیر تعلیم سکینہ اِیتو سے ملاقات کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail