صدرشری کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی اوریونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں سنسکرت زبان اور ویدک علوم کے تحفظ اور فروغ سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ¿ خیال کیا۔اُنہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرا میں سنسکرت فیکلٹی کی اَسامیوں کے قیام پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ بھی اَدا کیا۔









