جمعہ, جولائی ۲۴, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

لیفٹیننٹ گورنر نےبہادر پولیس اہلکار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا،بڈگام جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی

شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے اہل خانہ سے ملاقات

by Srinagar Mail
24/07/2026
A A
لیفٹیننٹ گورنر نےبہادر پولیس اہلکار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا،بڈگام جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے آج ضلع لالپورہ بیروہ بڈگام کا دورہ کر کے جموں و کشمیر پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی جنہوں نے اِس ہفتے کے اوائل میں اننت ناگ میں ایک دہشت گرد انہ حملے کے دوران اَپنی جان قربان کی۔اُنہوں نے بہادر پولیس اہلکار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور دُکھ کی اِس گھڑی میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم کو بہادر عاشق حسین قریشی پر فخر ہے جن کی بہادری،جرا¿ت، قربانی اور فرض کے تئیں لگن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شہید کے فرض سے محبت اور مادرِ وطن کے احترام کے اعلیٰ نظریات ایک پُر امن اور خوشحال یونین ٹیریٹری کی تعمیر میں آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ بنے رہیں گے۔اُنہوں نے اہلِ خانہ کو یقین دِلایا کہ اِنتظامیہ ہر مرحلے پر ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی فلاح و بہبود اور وقار کو یقینی بنائے گی۔ اُنہوں نے شہید عاشق حسین قریشی کے بیٹے کی تعلیم مکمل کرنے اور ہمدردانہ سرکاری تقرری کے اہل ہونے تک کنبے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔
اُنہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کے پورے نیٹ ورک کے خاتمے میں حاصل کی گئی اہم پیش رفت کا اُجاگر کیا اور جموںوکشمیر سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ شہید کی مادرِ وطن سے محبت، فرض شناسی اور قربانی سے حوصلہ حاصل کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد رہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جے کے ٹی پی او نے اِنڈس فوڈ احمد آباد۔2026 میں

Related Posts

جاوید رانا نے لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ نندی چول کا دورہ کیا اور سوگوار کنبوں سے اِظہار تعزیت کی

جاوید رانا نے لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ نندی چول کا دورہ کیا اور سوگوار کنبوں سے اِظہار تعزیت کی

جاوید ڈار نے عوامی شکایات سنیں اور فوری و ترجیحی اَزالے کی یقینی دہانی کی

جاوید ڈار نے عوامی شکایات سنیں اور فوری و ترجیحی اَزالے کی یقینی دہانی کی

کشمیرمیں جاری بارشوں سے اہلیانِ وادی نے راحت کی سانس لی

جموں و کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری،ندی نالوں ،ندی نالوں کے سطح آب میں اضافہ

حالیہ برسوں میں جموں و کشمیر کے پیرا ایتھلیٹس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر خطے کا نام روشن کیا

حالیہ برسوں میں جموں و کشمیر کے پیرا ایتھلیٹس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر خطے کا نام روشن کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے ’نشہ سے پاک جموںوکشمیر مہم‘ کے 100دِن مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے ’نشہ سے پاک جموںوکشمیر مہم‘ کے 100دِن مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

حکومت نے گرمائی تعطیلات میں26جولائی تک توسیع کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail