پیر, جولائی ۲۷, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

حقیقی عبادت اِنسانیت کی خدمت ، باہمی احترام اور بے لوث محبت میں ظاہر ہوتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر

حقیقی علم عاجزی سے حاصل ہوتاہے اور جب اس کی طاقت دوسروں کی خدمت میں استعمال ہو تو وہ مقدس بن جاتی ہے

by Srinagar Mail
27/07/2026
A A
حقیقی عبادت اِنسانیت کی خدمت ، باہمی احترام اور بے لوث محبت میں ظاہر ہوتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سر ی نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اننت ناگ میں منعقدہ ہربہ میلہ میں شرکت کی اور ماتا سدھ لکشمی کے یہاں حاضری دے کر عقیدت کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے سالانہ ہووَن میں شرکت کرنے والے تمام عقیدت مندوںکو بھی مُبارک باد دِی۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہربہ میلہ عقیدت، شکرگزاری اور روحانی احساس کا ایک گہرا اور بابرکت موقعہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اننت ناگ میں تیرتھ راج لوک بھون اَپنی پُرسکون اور روحانی ماحول کے ساتھ ہندوستان کی اَبدی روحانی روایت کی زندہ مثال ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا، ”یہاں کا ہر پتھر، ہر چشمہ اور ہر سانس ہماری سناتن تہذیب اور روحانی ورثے کے اس لازوال شعور کی عکاسی کرتا ہے جس نے صدیوں سے اِنسانیت کو سچائی، ہمدردی اور دھرم کے راستے پر گامزن کیا ہے۔“اُنہوں نے مندر کی تاریخی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کلہن کی راج ترنگنی میں اس مقام کا قدیم نام لوک پونیا درج ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سالانہ ہووَن اور پرچم کشائی کی تقریب عقیدت، خدمت، قربانی، صبر اور سماجی ہم آہنگی کے جذبے کو نئی زِندگی بخش رہی ہے۔منوج سِنہا نے جدید دور کے چیلنجوںکا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے دُنیا کو ایک دوسرے کے قریب لایا ہے،وہیں یہ بڑھتی ہوئی تنہائی اور تقسیم کا باعث بھی ہیں۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ روحانی اَقدار کو معاشرے کی بنیاد بنائے رکھنا ضروری ہے اور اتحاد، ہمدردی اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اُنہوںنے کہا، ”ہربہ فیسٹول ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ حقیقی عبادت اِنسانیت کی خدمت، باہمی احترام اور بے لوث محبت کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔“

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

آپریشن سندورنے دکھا دیا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے بھارت کو دھمکانے کا انجام کیا ہوگا۔ راج ناتھ سنگھ

Next Post

سپیکر نے آرم پورہ کے باشندوں سے بات چیت کی

Related Posts

سپیکر نے آرم پورہ کے باشندوں سے بات چیت کی

سپیکر نے آرم پورہ کے باشندوں سے بات چیت کی

جموں کشمیر کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیاجائے گا

آپریشن سندورنے دکھا دیا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے بھارت کو دھمکانے کا انجام کیا ہوگا۔ راج ناتھ سنگھ

سابق اداکارہ اور ماڈل متینہ جیلانی کی اپنی پارٹی میں شمولیت     پارٹی قائدین نے پُرتپاک استقبال کیا

سابق اداکارہ اور ماڈل متینہ جیلانی کی اپنی پارٹی میں شمولیت پارٹی قائدین نے پُرتپاک استقبال کیا

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا اِستقبال کیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا اِستقبال کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جھیل ڈل سری میں ریڈنگ میراتھن کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جھیل ڈل سری میں ریڈنگ میراتھن کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر نے کرگل جنگ کے بہادر شہدا¿ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post
سپیکر نے آرم پورہ کے باشندوں سے بات چیت کی

سپیکر نے آرم پورہ کے باشندوں سے بات چیت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail