وانپورہ لنک روڈز کا میکڈیمائزیشن شروع کیا ،پُلوں کی تعمیر کی جگہوں کا معائینہ کیا
چرارِ شریف/سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے آج چرارِ شریف حلقہ انتخاب کے وانپورہ، قاضی پورہ، تکیہ حیات پورہ اور سرائے علاقوں کا وسیع دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی ضروریات اور مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔دورے کے دوران سپیکر موصوف نے مختلف علاقوں میں متعدد مقامات کا دورہ کیا اور مقامی آبادی کی سہولیت کے لئے جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے سڑک رابطوں کو بہتر بنانے ، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور لوگوںکے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے پر خصوصی زور دیا۔




