سریر احمد
شوپیان، 11 ستمبر: شوپیان کے سیدو علاقے میں جمعہ کی صبح ریچھ نے سیب کے باغ میں ایک شخص پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔زخمی شخص کی شناخت صادق احمد ٹھوکر ولد عبدالرحمان، ساکن سیدو، شوپیان کے طور پر ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق صادق احمد سیب کے باغ میں موجود تھے کہ اچانک جنگلی ریچھ نے ان پر حملہ کر دیا۔ حملے میں وہ زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے ایس ڈی ایچ شوپیان منتقل کیا گیا۔





