سری نگر/چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے سابق جموں و کشمیر کیڈر کے ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر ایس ایس رضوی کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جنہوںنے اَپنے شاندار کیریئر کے دوران کئی اہم اِنتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر لیہہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ رضوی کے طویل اِنتظامی کیریئر نے عوامی خدمت کے تئیں اُن کے عزم اور علاقائی و قومی سطح پر حکومتی امور میں ان کی گرانقدر خدمات کا عکاس تھا۔اُنہوں نے ان کے انتقال کو انتظامی کمیونٹی کے لئے ایک نقصان قرار دیتے ہوئے سوگوار کنبے سے دلی تعزیت کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار کنبے کو اس ناقابلِ تلافی صدمہ عظیم کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔




