منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

پڑوسی ملک کو پاکستانی زیرقبضہ کشمیرمیں لوگوں پرڈھائے جارہے مظالم کے نتائج بھگتنا ہوں گے،وہاں کی صورتحال پرکڑی نظر

5 اگست 2019 کودفعہ370کی منسوخی کیساتھ ہی جموں و کشمیرمیں لوگوں کےساتھ امتیازی سلوک ختم : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

by Srinagar Mail
27/10/2022
A A
پڑوسی ملک کو پاکستانی زیرقبضہ کشمیرمیں لوگوں پرڈھائے جارہے مظالم کے نتائج بھگتنا ہوں گے،وہاں کی صورتحال پرکڑی نظر
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۷۲،اکتوبر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان اپنے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے خلاف مظالم کر رہا ہے اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔انہوںنے پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کو دوبارہ حاصل کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے جڑواں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی ترقی کا ہدف ’گلگت اور بلتستان تک پہنچنے کے بعد‘حاصل کیا جائے گا ۔وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ اعلان کیاکہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کو واپس لانے کے متعلق منظور شدہ قرار داد کو نافذ کیا جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق بڈگام میں76 ویں انفنٹری دن کے موقعہ پر فوج کے زیر اہتمام ‘شوریہ دیوس‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ہم نے ابھی جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی کا سفر شروع کیا ہے۔ اورجب ہم گلگت اور بلتستان پہنچیں گے تو ہم اپنا مقصد حاصل کریں گے۔اس موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ1947 میں آج کے دن ہندوستانی فضائیہ کی سری نگر میں لینڈنگ کی تھی اوریہ عمل پاکستانی مقبوضہ کشمیرکی واپسی پرمکمل ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پڑوسی ملک کو پاکستانی زیرقبضہ کشمیرمیں لوگوں پرڈھائے جارہے مظالم کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بھارت، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو واپس لانے کے متعلق پارلیمنٹ میں منظور کی گئی 1994کی قرار داد کو نافذ کرنے کےلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت، پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ہر شہری کے درد کو محسوس کرتا ہے جہاں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے‘۔انہوں نے کہاکہ بھارت، پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کے درد کو محسوس کر رہا ہے جہاں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھاکہ ’پاکستانی حکومت پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں نفرت کے بیچ بو رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں ہے جب وہاں لوگ بڑے پیمانے پر آواز بلند کریں گے‘۔وزیر دفاع نے کہا کہ ’پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کو تمام تر بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جس سے ہم اچھی طرح باخبر ہیں‘۔انہوںنے کہاکہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا خواب اس دن پورا ہوگا جب سال1947 کے تمام مہاجروں کو اپنی زمین اور اپنے گھر واپس ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وہ دن ضرور آئے گا۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر تعمیر و ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ قبل ازیں کشمیر کا سماج ٹکڑوں میں بٹا ہوا تھا لیکن مذکورہ دفعہ کے خاتمے کے بعد سے یہاں تمام طبقوں کے لوگ ایک ساتھ تعمیر و ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں اور یہ ابھی شروعات ہی ہیں۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ سے جموں وکشمیر میں نئی شروعات ہوئی۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے جموں وکشمیر کے بھارتی یونین میں مکمل طور پر ضم ہونے کو حمایت کی۔وزیردفاع نے کہاکہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ دہشت گردوں کا واحد مقصد ہندوستان کو نشانہ بنانا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے دہشت گردی اوردہشت گردوں کونیست ونابود کرنے کی ٹھان لی ،اوراس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیرمیں دہشت گردی اوردہشت گردوں کاقلع قمع شروع کیاگیا،اورآج تک ہماری سیکورٹی فورسز اس محاذ پر کامیاب رہی ہے ۔وزیردفاع نے کہاکہ کشمیرمیں امن لوٹ آیاہے لیکن ابھی بھی کچھ طاقتیں یہاں موجودہیں ،جو امن میں رخنہ ڈالنے کی تاک میں بیٹھی ہیں لیکن ہم ان قوتوںکی سازشوں کوکسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ آج جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریز ترقی کر رہی ہیں اور تمام طبقے کے لوگو ں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ سال1947 میں بھارتی فوج نے دشمنوں کا بھر پور اور موثر جواب دیا جنہوں نے کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا کہنا تھاکہ انفنٹری دن ہمیں دشمنوں کو جڑ سے اکھاڑنے اور ملک کی سالمیت کو محفوظ رکھنے کے عہد کو تازہ کرنے کی یاد دلاتا ہے‘۔انہوں نے ملک کے سرحدوں اور ملک کو تحفظ فراہم کےلئے فوجی جوانوں کے رول کی سراہنا کی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

رسم چہار

Next Post

اونتی پورہ پولیس کی جانب سء ڈگری کالج ترال میں مباحثہ مقابلہ منعقد کیا۔

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post
اونتی پورہ پولیس کی جانب سء ڈگری کالج ترال میں مباحثہ مقابلہ منعقد کیا۔

اونتی پورہ پولیس کی جانب سء ڈگری کالج ترال میں مباحثہ مقابلہ منعقد کیا۔

کشتواڑ میں آگ کی شبانہ واردات 25 رہائشی  مکان جل کر خاکستر

کشتواڑ میں آگ کی شبانہ واردات 25 رہائشی مکان جل کر خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail