- سید اعجاز
ترال//: پولیس نےبشہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کے اعزاز کے طور پر، اونتی پورہ میں پولیس نے گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں جمعرات کوایک مباحثہ مقابلہ منعقد کیا جس میں مختلف طلباء نے حصہ لیا۔ مباحثہ مقابلہ "جمہوریت; ماضی، حال اور مستقبل”۔ مذکورہ مقابلے میں پہلی پوزیشن آمیر محی الدین ساکن سائموہ ترال نے حاصل کی جنہیں 5000/- روپے کے نقد انعام اور یادگاری سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ دوسری پوزیشن ترال کے رہنے والے یاور احد نے حاصل کی اور اسے 4000/- کے نقد انعام سے ایک یادگاری اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ مزید یہ کہ تمام شرکاء میں شرکت سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ - اس موقع پرڈی ایس پی ڈی آر سید فیاض احمد، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ترال، ایس ڈی پی او ترال، ایس ایچ او پی ایس ترال کے علاوہ دیگر سول اور پولیس افسران موجود تھے۔
- تقریب کے اختتام پر پولیس نے ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔q