سید اعجاز
پانپور// اونتی پورہ پولےس کی جانب گورنمنٹ ڈگری کالج پانپورہ مےں پولےس شہدا کی قربانےوں کو ےاد کرنے کےلئے اےک مباحثے پروگرام کا انعقاد کےاگےا۔اس مباحثے مےں گورنمنٹ ڈگری کالج پانپورہ اور مختلف گورنمنٹ ہائیر سکنڈری اسکول پانپورہ کے طلباءنے حصہ لیا۔مباحثہ مقابلہ "جمہوریت; ماضی، حال اور مستقبل”۔ایس ایس پی اونتی پورہ شری محمد یوسف-جے کے پی ایس نے شرکاءسے اپنے خطاب میں طلباءکی کامیابی اور ذہانت کی تعریف کی اور انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور علاقے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔تقریب کے اختتام پر مقابلہ جیتنے والوں کو ایس ایس پی اونتی پورہ نے نقد انعام سے نوازا اور ٹرافی پہلی پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کولیج پامپور کی ٹیم "ایف” نے حاصل کی جنہیں 5000 روپے نقد انعام ایک یادگاری اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ ، .دوسری پوزیشن گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری پامپور کی ٹیم "A” نے حاصل کی اور جنہیں 4000 روپے کے نقد انعام، ایک یادگاری اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ تمام شرکاءمیں شرکت سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ایس ایس پی اونتی پورہ نے دیگر افسران کے ساتھ ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس پی ڈی آر شری سید فیاض احمد، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پامپور، ایس ڈی پی او پامپور، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن پانپورہ کے علاوہ دیگر پولیس اور سول افسران موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر، اونتی پورہ پولیس نے پولیس شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی امن اور خوشحالی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور پولیس شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے میں ان کی فعال شرکت پر شرکاءکا شکریہ بھی ادا کیا۔